• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیراعظم

نواز شریف کو دوبارہ اقتدار ملا تو ملک کا نقشہ بدل دینگے، وزیراعظم

News Editor by News Editor
جولائی 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اگلے الیکشن میں عوام نے نوازشریف کو دوبارہ اقتدار کا موقع دیا تو ملک کا نقشہ بدل دیں گے،

ہم نے نوازشریف کی قیادت میں عملی طور پر کام کر کے دکھایا، جو لوگ ملک کیخلاف سازش کر رہے تھے وہ تمام سازشیں دفن ہوئیں ،نوازشریف نے نوجوانوں کے ہاتھ میں کلاشنکوف کے بجائے لیپ ٹاپ دیا، یہ وہی لیپ ٹاپ ہے جس نے کورونا میں بچوں کو تعلیم کا ذریعہ فراہم کیا، جو لیپ ٹاپ کو رشوت کہتا ہے آپ اس کی دماغی حالت کا اندازہ لگا لیں ،عوام جو فیصلہ دیا اسے قبول کریں گے،

4 سالہ دور میں جو تباہی بربادی ہوئی اس کو سامنے رکھیں، اربوں کے اسکینڈل چار سالوں کے دوران ہوئے، بی آر ٹی،مالم جبہ،چینی اسکینڈل،190 ملین پانڈ اسکینڈل ہمارے زمانے میں تو نہیں ہوا۔ اتوار کے روز لاہور میں یوتھ بزنس اینڈایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوانوں میں چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد ہوا ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے مہمان خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں گورنرپنجاب بلیغ الرحمن اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاتارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف نے بزنس اینڈایگریکلچر لون سکیم کے تحت نوجوان میں چیکس تقسیم کئے تقریب میں چیکس حاصل کرنے والے نوجوانوں نے وزیراعظم کے ہمراہ گروپ فوٹوکھنچوائی ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باصلاحیت نوجوانوں کو آسان شرائط پر کاروباری اور زرعی قرضوں کی فراہمی کی گئی گزشتہ رات وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا اعلان کیا ،

پٹرول کی قیمت میں 9روپے اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7روپے کی کمی کی گئی ، قیمتوں میں کمی جادو منتر نہیں ہیں ، عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں اوپر جارہی ہے ، روپے کی قدرمستحکم ہونے پر ڈالر کے مقابلے میں بڑھ گئی ہے ، آئی ایم ایف پروگرام کا یہ مثبت پہلو ہے ، کہ روپیہ مستحکم ہورہا ہے ، اگر یہ معاہدہ نہ ہوتا تو روپے اور ڈالر کہاں ہوتے ، ہماری معاشی صورتحال سست روی کا شکار ہوجاتی، ہمت اور استحکامات کے ساتھ پروگرام پر عمل کرلیا تو معیشت ترقی کرے گی ،

سب نے ملکر فیصلہ کرلیا کہ پاکستان کی قسمت بدلنی ہے تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا ، انہوں نے کہا کہ جو لوگ ملک کے خلاف سازش میں ملوث تھے اللہ ان کے سازشیں دفن کردیں ، آئی ایم ایف پروگرام حلوہ یا لڈو پیڑے نہیں بلکہ چیلنجنگ پروگرام ہیں ، نواز شریف کی قیادت میں جو پروگرام شروع کئے گئے ان کے محور عوام ہے ،پنجاب کے طول وعرض میں میرٹ پر 50ہزار گاڑیا دی گئیں ،

نواز شریف کے دور میں بنکوں کو 99فیصد قرض واپس ہوئے ، نوازشریف نے نوجوانوں کو کلاشنکوف یا کوکین نہیں بلکہ کاروبار کے لئے قرضے دیئے تھے ، نوازشریف نے ملک سے 20، 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی، نوازشریف نے ملک سے دہشتگردی کا خاتمہ بھی کیا ، نوازشریف کو اقتدار سے محروم کیا گیا کیونکہ انہوں نے نوجوانوں کو لیپ ٹاپس دیئے تھے ، نوازشریف کو پابند سلاسل کیا گیا وزیراعظم نے کہا کہ نوازشریف کی لیڈر شپ میں وہ کام ہوئے جو چیئرمین پی ٹی آئی کو نا منظور تھے ،

اس شخص نے ملک کو معاشی صورتحال سے دوچار کیا جب ا س سے آئینی طریقے سے ہٹایا گیا تو اداروں کیخلاف غلیظ ترین زبان استعمال کی گئی ، ایک شخص نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی دن رات کہتا تھا کہ شہبازشریف کو اندر کیوں نہیں کیا ، اس کا خواب تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کو جیل بھیج دوں ، چینی سکینڈلز ، مالم جبہ ، 190ملین پاونڈز اور گھڑی سکینڈلز ہمارے دور میں نہیں ہوئے ،عمران خان نے ملک میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی اور اس کے دور میں کیا کیا سکینڈل نہیں ہوئے ،

کہا جاتا تھا کہ لیپ ٹاپ نہیں رشوت دے رہا ہے جو لیپ ٹاپ کو رشوت کہتا ہے اس کے دماغی توازن کا خود اندازہ لگالیں قوم کو تھوکا وقت کے ضیاع اور الزامات کے بوچاڑ سے بڑی ملک دشمنی ہو نہیں سکتی ، انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں تین ارب ڈالرز کے قرضے بڑے خاندانوں کو دیئے گئے ، 3ارب ڈالرز پاکستان کیلئے 800ارب روپے بنتے ہیں، 900ارب روپے میں سے زیادہ نہیں تو 300ارب روپے نوجوان کو دے دیتے ، نوازشریف کو ایک سے زیادہ بار اقتدار سے ہٹایا گیا نوازشریف نے پاکستان کے خلاف کسی سازش کا سوچا بھی نہیں ،

چیئرمین پی ٹی آئی کو بتادوں کہ یہ وہی لیپ ٹاپ ہیں جو لاکھوں بچوں کیلئے آمدنی کا ذریعہ بنا ، نوازشریف کی قیادت میں لاکھوں لیپ ٹاپس نوجوانوں میں تقسیم کئے گئے اگلے الیکشن میں نوازشریف کو موقع دیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ ہم پاکستان کا نقشہ بدل دیں گے اگر حقائق پر فیصلہ کریں گے تو پاکستان بہت آگے نکل جائیگا ۔ نوجوانوں یہ آپ کا فیصلہ ہے کہ الیکشن میں ووٹ کس کو دینا ہے یہ نہیں کہتا کہ مجھے یا نوازشریف کو ووٹ دیں ، ووٹ دیتے وقت گزشتہ چارسال تباہی وبربادی کو سامنے ضرور دیکھیں ، جس شخص کو فراڈ کے ساتھ وزیراعظم بنایا گیا چارسال وہ چور ڈاکوکا گردان کرتا رہا ، نوازشریف کی قیادت میں اب وطن کو بنانا اور آگے لے کرجانا ہے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اقتدارنقشہنواز شریفوزیراعظم
Previous Post

ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری اوسط قیمت 1135 روپے ریکارڈ

Next Post

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 6.350 ارب ڈالر سے متجاوز

News Editor

News Editor

Next Post
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس

روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعہ ترسیلات زرکاحجم 6.350 ارب ڈالر سے متجاوز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
اجلاس

مغربی رہنما سرد جنگ کے دور کی "زیرو سم” سوچ میں جکڑے ہوئے ہیں، چینی میڈیا

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

سی پی سی سینٹرل کمیٹی کی جانب سے ” فیصلہ سازی، غور و خوض اور کوآرڈینیشن کے ادارے کے امور سے متعلق قواعد و ضوابط” پر نظر ثانی

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

اتحاد اور جدوجہد ہی چینی عوام کے لئےعظیم تاریخی کامیابیاں تخلیق کرنے کا واحد راستہ ہے، چینی صدر

جون 30, 2025
چینی وزیر خا رجہ

جوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کے خلاف چین کا موقف بدستور برقرار ہے، چینی وزارت خارجہ

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading