• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم نواز شریف

نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،مریم نواز شریف

News Editor by News Editor
ستمبر 17, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر اور چیف آر گنائزر مریم نواز شریف نے کہاہے کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے،

اللہ تعالیٰ نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا ، ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی، دعاہے ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں، امید ہے نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو” پراجیکٹ” کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی،پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکرائو اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے،

نوازشریف لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں سے خطاب کررہی تھیں ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز بھی اجلاسوں میں شریک ہوئے ۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے۔مریم نواز شریف نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہر بار نوازشریف کو پلس کیا ، ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی، امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی۔

انہوںنے کہاکہ دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں۔مریم نواز شریف نے کہاکہ امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو” پراجیکٹ” کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے۔ مریم نواز نے کہاکہ پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے، ملک کو انتقام، ٹکرائو اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی۔ مریم نواز نے کہاکہ صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے ۔

مریم نواز نے کہاکہ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے، نوازشریف اور اْن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف اور اْن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے۔ مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، نوازشریف اب معاشی طورپر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے، عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہاکہ عوام اپنے ووٹ سے نوازشریف کو مضبوط کریں، مہنگائی ہم کم کردیں گے، نوازشریف کو سیاسی طورپر جتنا عوام مضبوط کریں گے، اْتنا ہی پاکستان معاشی طورپر مضبوط ہوجائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہبازشریف نے پارٹی تنظیمی ونگز کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نوازشریف کو عوام نے جب وزیراعظم بنایا، نوازشریف نے عوام کو ریلیف دیا، وزیراعظم نوازشریف ہی پاکستان اور عوام کے دکھوں کا علاج ہے، نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کے لئے کام کیا۔

انہوںنے کہاکہ نوازشریف پاکستان کے تمام مسائل کا یقینی حل ہے، پاکستان کی عزت، سربلندی اور ترقی کا منصوبہ صرف نوازشریف کے پاس ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ نوازشریف خدمت، عزت اور دیانت کا نام ہے، عوام نوازشریف کو وزیراعظم نہیں بنارہے، اپنی خوش حالی کو یقینی بنارہے ہیں، نوازشریف کو ہمیشہ بحرانوں میں حکومت ملی لیکن انہوں نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: خوش حالیمریم نواز شریفمسائل
Previous Post

نواز شریف نے مریم نواز کو فوری طور پر لندن طلب کر لیا

Next Post

اسپیکر قومی اسمبلی کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

News Editor

News Editor

Next Post
راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی کی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو چیف جسٹس آف پاکستان کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading