ممبئی (شوبز ڈیسک)بالی ووڈ کے معروف اداکار نواز الدین صدیقی نے بالآخر اپنی اہلیہ عالیہ صدیقی اور ملازمہ سپنا رابن مسیح کے جھوٹے الزامات پر اپنا ردِعمل دے دیا۔
نوازالدین صدیقی جوکہ پچھلے کچھ دنوں سے اہلیہ اور ملازمہ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی وجہ سے بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں، تمام تر الزامات پر بالکل خاموش تھے۔اداکار نے آخر کار اب اس معاملے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ان الزامات کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہنا چاہتا.
لیکن بس اس بات کا افسوس ضرور ہے کہ ان سب چیزوں کے درمیان میرے بچوں کا اسکول ہے جوکہ دبئی میں پڑھتے ہیں اور ابھی ایک مہینے سے انڈیا میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بس یہ چاہتا ہوں کہ میرے بچے اسکول جائیں اور میں کچھ نہیں چاہتا۔









