نمرہ مہرہ

نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شوہر کی خصوصیات بیان کر دیں

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف گلوکارہ نمرہ مہرہ نے اپنے آئیڈیل شوہر کی خصوصیات بیان کر دیں۔ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کے دوران جب نمرہ مہرہ سے ان کے آئیڈیل کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے اپنے مستقبل کے شریکِ حیات کے لیے چند اہم خصوصیات کا ذکر کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ ہر خاتون کی طرح میری بھی کچھ ترجیحات ہیں، مادی آسائشوں سے زیادہ شخصیت اور اخلاق کو اہمیت دیتی ہوں۔ نمرہ مہرہ کا کہنا ہے کہ میرے نزدیک ایک مثالی شریکِ حیات وہ ہے جو نرم مزاج، خوش اخلاق اور شائستہ گفتگو کرنے والا ہو۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے ہونے والے شوہر میں سب سے اہم خوبی یہ دیکھنا چاہتی ہوں کہ وہ مشکل حالات میں تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرے، گھبراہٹ یا اشتعال کا شکار نہ ہو، بلکہ ہر صورتِ حال کو دانشمندی، سکون اور خوش اخلاقی کے ساتھ سنبھالنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں