• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ
سدرہ ثاقب

نفرت اور عوام

News Editor by News Editor
ستمبر 6, 2023
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
0


تحریر سدرہ ثاقب

پاکستان جیسے ملک میں جہاں انسان اپنی زندگی کی جنگ جیتنے کے لئے ایک طرف تو عبادات مکمل طریقے سے ادا کرتے ہیں تو دوسری طرف کسی کا گلا کاٹنے سے بھی دریغ نہیں کرتے ہم مسلمان عبادات میں کوئی کوتاہی نہیں کرتے مگر دوسری جانب ظلم اور ناانصافی میں بھی ہم کسی سے پیچھے نہیں آج کا پاکستان ویسا نہیں رہا جیسا آج سے کچھ سال پیشتر تھا کہا جاتا ہے کہ پاکستان پر اللّٰہ کا فضل ہے مگر یہ فضل تب تک تھا جب تک ہم نے خود کو ٹھیک رکھا جب حکمرانوں میں عیاشیوں اور اپنے عوام کے کپڑے اتروا کر ذلیل کرنے کا جذبہ خدمت میں ہی عبات ہے سے بڑھ گیا تو یہی اس کے اثرات واضح ہیں کہ عوام اپنے جسم سے روح کا رشتہ بھی برقرار نہیں رکھ پا رہے

حالیہ بجلی کے ظالمانہ بلوں اور اس پر حکمرانوں کی بے حسی نے عوام کو خون کے آنسو بہانے کے ساتھ ساتھ خودکشیوں کی شرح میں بے تحاشا اضافہ کر دیا ہے مگر اس کا زمہ دار کوئی اور نہیں ہم عوام خود ہیں جنہوں نے پچھتر سالوں سے خود کو ظلم برداشت کرنے کا عادی بنا لیا ہے کبھی ہمارا بھائی نامعلوم ہو جاتا ہے تو کبھی ہماری بیٹی کبھی سو روپے کی خاطر دوست دوست کو گولی ماری دیتاتو کبھی کوئی شوہر اپنی بیوی کو جوئے میں ہار جاتاہے انصاف کے لئے جب کوئی عدالت یا پولیس سٹیشن جائے تو اسے تاریخ پر تاریخ دے کر ذلیل اور بے حال کر دیا جاتا ہے

ریاست پاکستان ایک ایسا ٹائم بم بن چکی ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ اور مہنگائی پر اس کے اثرات سونے پہ سہاگا ہیں بجلی کی قیمت میں بے انتہا اضافے نے مذہبی طبقہ کو بھی متاثر کرنا شروع کر دیا ہے اور مساجد سے یہ اعلانات کروائے گئے کہ بجلی کے بل ادا نہ کئے جائیں کیونکہ مساجد کو دئے جانے والے چندے میں اس مہنگائی کی لہر کی وجہ سے حالیہ کچھ عرصہ میں شدید کمی ہوئی ہے اور ہماری مساجد اہل علاقہ اور مخیر حضرات کے تعاون سے ہی چلتی ہیں

لوگوں کو اپنی جان کے لالے پڑے ہیں تو وہ چندے کا انتظام کدھر سے کریں مجھے آج قاسم کے ابا یاد آ رہے ہیں جو 2018 میں حکومت میں آنے سے پہلے کہا کرتے تھے کوئی بجلی کے بل ادا نہ کرے اور سول نا فرمانی کا اعلان کیا تھا خواہ اس کے مقاصد جو بھی رہے ہوں آج 2023؛مئں لوگ خود اپنے بجلی کے بل جلا رہے ہیں اور احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں کسی نے سچ کہا ہے کہ جس ریوڑ کا رکھوالا بھیڑیا ہو تو اس پر کوئی جانور حملہ نہیں کرتا آج لوگ بیٹیوں کے کانوں کی بالیاں اپنی موٹر سائیکلیں اور موبائل فون بیچ کر بجلی کے بل ادا کر رہے ہیں اور لوٹنے والے ریڑھی بان سے پچاس روپے لوٹنے سے بھی دریغ نہیں کر رہے جب معاشروں کے حالات اس طرح کے ہو جائیں تو وہ دن قریب ہوتا ہے جب عوام اشرافیہ کے محلات پر حملہ کر دیں سترہویں صدی کا انقلاب فرانس کچھ ایسے ہی حالات کا شاخسانہ تھا

ہمارا پڑوسی ملک بھارت جو چاند پر پہنچ چکا ہے لاکھ مسلمانوں کا دشمن سہی مگر اپنے ہندو دھرم کے ماننے والوں کے لئے ہیرو ہے کیونکہ مودی نے بحثیت لیڈر اپنے ملک کو باعزت مقام دلوایا ہے ایک حالیہ سروے کے مطابق جنوری سے جولائی کے درمیان تقریباً بارہ لاکھ نوجوان پاکستان چھوڑ کر جا چکے ہیں کچھ اپنی مرضی سے اور کچھ جان بچانے کے لئے ان میں ڈاکٹر انجینئر بینکرز صحافیوں کے ساتھ دیگر ہنر مند افراد ڈرائیور پینٹرز میکینکس وغیرہ شامل ہیں اگر یہ ظلم اور نا انصافی کا نظام مزید کچھ عرصہ چلتا رہا تو یہ ملک اپنے جوان ذہنوں اور افرادی قوت سے محروم ہو جائے گا اور یہاں وہی لوگ رہ جائیں گے یا تو رشوت خور کرپٹ سرکاری افسران ہوں گے یا انکو ملک چھوڑنے کا موقعہ نہیں ملا ہو گا کیونکہ حلال طریقے سے رزق کما کر بچوں کو پالنا آج جھاد سے کم نہیں دنیا چاند سے آگے دوسرے سیاروں میں زندگی تلاش کر رہی ہے اور ہم پاکستان میں چاند پر بسنے والوں کی زندگی گزار رہے ہیں کیونکہ وہاں نہ پانی ہے نہ بجلی اور یہی حال ایک عام پاکستانی کا ہے کاش ہمارے حکمران اور طاقتور طبقات اپنے اور اپنی انا اور ضد کو پرے کرتے ہوئے عوام اور ملک کی بہتری کا سوچیں ورنہ ایسا نہ ہو کہ عوامی صبر جواب دے جائے تو بھوکی عوام کسی کو کھاتا دیکھ کر برداشت نہیں کر پائے گی ریاست اس گھر کی مانند جسکی ماں مر چکی ہو اور بچے سوتیلی ماں کے رحم و کرم پر ہوں

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: پاکستانجنگسدرہ ثاقبعوامنفرت
Previous Post

عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت 12ستمبر تک ملتوی

Next Post

فلم 'جانِ جان' کا قرعہ فال ایشوریا کے بجائے کرینہ کپور کے نام نکل آیا

News Editor

News Editor

Next Post
کرینہ کپور

فلم 'جانِ جان' کا قرعہ فال ایشوریا کے بجائے کرینہ کپور کے نام نکل آیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading