لاہور (شوبز ڈیسک) سینئر اداکار نعمان اعجاز نے گرمیوں کی چھٹیوں سے قبل ماﺅں کو مزاحیہ انداز میں دلچسپ مشورے دیدیئے۔نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک دلچسپ میم شیئر کی، جس میں بتایا گیا ہے کہ 22 مئی سے 24 اگست تک موسمِ گرما کی تعطیلات جاری رہیں گی، لہذا ماﺅں کو چاہیے کہ وہ بچوں کی طویل چھٹیوں کے لیے ذہنی اور جسمانی طور پر ابھی سے تیاری شروع کر دیں۔
میم میں مزاحیہ انداز میں تیاری کے نسخے بھی بتائے گئے، جن میں بھیگے بادام کھانا، بادام کے تیل سے سر کی مالش کرنا اور نمک والے پانی کے غرارے شامل تھے تاکہ مائیں لمبی چھٹیوں کے چیلنج کا سامنا کر سکیں۔سوشل میڈیا صارفین نے اس پوسٹ کو خوب پسند کیا ہے، جبکہ کئی والدین نے اسے اپنی روزمرہ کی زندگی سے قریب قرار دیتے ہوئے ہنستے ہوئے ایموجیز کے ساتھ ردِعمل دیا ہے۔