نصیرالدین شاہ

نصیرالدین شاہ کا نئی بھارتی پارلیمنٹ ہائوس کی افتتاحی تقریب پر شدید تنقید


ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے بھارت کے نئے پارلیمنٹ ہاوس کی افتتاحی تقریب پر تنقید کی ہے۔

نصیرالدین شاہ نے ایک انٹرویو میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی اپنے لئے ایک یادگار بنانا چاہتے ہیں، اس طرح انہیں یاد رکھا جائیگا۔ انہوں نے بھارت میں پارلیمنٹ کی نئی عمارت کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کی پرانی عمارت 100سال پرانی تھی، اس لئے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ ایک نئی عمارت کی ضرورت تھی لیکن کیا ایسی افتتاحی تقریب کی بھی ضرورت تھی؟ جہاں آپ ہر چیز میں مذہبی پہلوئوں کو متعارف کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک ایسی جھوٹی شان وشوکت کی وجہ سے نقصان اٹھا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ جمہوری ملک کی پارلیمنٹ میں پنڈتوں سے گھرے ایسے داخل ہوتے ہیں گویا انگلستان کا بادشاہ پادریوں سے گھرا ہوا ایک عصا لے کر محل میں داخل ہوا ہو۔ انہوں نے کہا کہ اس شان و شوکت کے فریب کی بھی ایک حد ہونی چاہئے ،مجھے لگتا ہے کہ ہم اسی کی وجہ سے تکلیف میں ہیں، نئی عمارت ہمارے ملک میں جمہوریت کی علامت ہے اور مجھے امید ہے کہ یہ جمہوریت کو محفوظ بھی رکھے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں