کراچی (شوبز رپورٹر) معروف اداکار،ہدایت کار اور پروڈیوسر یاسر نواز نے اہلیہ ندایاسر کےاینگر ایشوز سے متعلق تہلکہ خیز انکشاف کردیا۔حال ہی میں یاسر نواز نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران بتایا کہ اگر وہ ندا کی بات نہ مانیں، تو ان کا غصہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
یاسر نے بتایا کہ،ایک مرتبہ ندا کا مجھ سے جھگڑا ہو گیا جس پر میں نے ٹی وی کا والیم بڑھا کر دیکھنا شروع کر دیا اور ندا غصے سے کروٹیں بدلتی رہی۔لیکن پھر جیسی ہی میں نے مزیدٹی وی کی آواز بڑھائی تو ندا شدید غصے میں آگئیں اور انہوں نے سائڈ میز پر رکھی اسٹیل کی بوتل اٹھا کر ٹی وی پر دے ماری جس سے پوری اسکرین پر دراڑ پڑ گئی۔
ایک اور واقعہ سناتے ہوئے یاسر نواز بتاتے ہیں کہ، ندا نے ایک مرتبہ مجھے ایک اداکارہ کو اپنے ڈرامے میں کاسٹ نہ کرنے کا کہا لیکن جب میں نے ان کی بات نہ مانی، تو ندا نے غصے میں آ کر ان کا لیپ ٹاپ توڑ دیا، اور اس پر چھلانگ لگانا شروع کردی۔یاسر نواز کے ان انکشافات کے بعد ندا یاسر کے مزاج کے حوالے سے مداحوں میں حیرانی پائی جا رہی ہے