• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کھیل
ناگپور ٹیسٹ

ناگپور ٹیسٹ تین دن میں ختم، آسٹریلیا کو اننگز اور 132 رنز سے بدترین شکست ہوگئی

News Editor by News Editor
فروری 12, 2023
in کھیل
0 0
0

ناگپور(سپورٹس ڈیسک ) بھارت نے اسپنرز بالخصوص رویندرا جدیجا کی عمدہ کارکردگی کی بدولت آسٹریلیا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 132 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی۔

تفصیلا ت کے مطابق ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو کچھ اچھا ثابت نہ ہو سکا۔محض دو رنز پر دونوں اوپنرز گنوانے کے بعد مارنس لبوشین اور اسٹیو اسمتھ نے اپنے تمام تر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے 82 رنز کی ساجھے داری قائم کی جو میچ میں آسٹریلیا کی سب سے بڑی شراکت ثابت ہوئی، دونوں کھلاڑی بالترتیب 49 اور 39 رنز بنانے کے بعد جدیجا کی وکٹ بن گئے۔

پیٹر ہینڈزکومب اور ایلکس کیری نے بھی 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن 31 اور 36 رنز بنانے کے بعد وہ بھی پویلین لوٹ گئے اور یوں آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 177 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔بھارت کی جانب سے رویندرا جدیجا نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 47 رنز کے عوض پانچ جبکہ روی چندرن ایشون نے تین وکٹیں لیں۔

بھارت نے اننگز کا آغاز کیا اوپنرز روہت شرما اور لوکیش راہْل نے ٹیم کو 76 رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن راہْل 20 رنز بنانے کے بعد چلتے بنے۔اس کے بعد ایک اینڈ سے بلے باز ایک ایک کر کے پویلین لوٹتے رہے تاہم کپتان روہت نے ڈٹ کر مہمان باؤلرز بالخصوصی ٹوڈ مرفی کا مقابلہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی، وہ 120 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔جب سریکار بھرت 8 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے تو بھارتی ٹیم 240رنز پر 8 وکٹیں گنوا چکی تھی اور ایسا لگتا تھا کہ شاید وہ پہلی اننگز میں بڑی لیڈ نہیں لے سکیں گے تاہم جدیجا اور اکشر پٹیل نے آسٹریلیا کے ارمانوں کو خاک میں ملا دیا۔

دونوں اسپن آل راؤنڈرز نے آٹھویں وکٹ کے لیے 88 رنز کی ساجھے داری قائم کی اور اپنی ٹیم کی پوزیشن کو میچ میں مزید مستحکم کردیا، جدیجا 70 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹے۔اکشر پٹیل نے 84 رنز کی اننگز کھیلی اور 37 رنز بنانے والے شامی کے ہمراہ مزید 52 رنز جوڑے۔بھارت کی پوری ٹیم 400 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں میزبان ٹیم نے پہلی اننگز میں 223 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔آسٹریلیا کی جانب سے پہلا میچ کھیلنے والے ٹوڈ مرفی نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے 124 رنز کے عوض 7 وکٹیں لیں۔آسٹریلیا کی دوسری اننگز پہلی اننگز سے بھی زیادہ ڈرانا خواب ثابت ہوئی اور تمام بلے باز بھارتی باؤلرز بالخصوص اسپنرز کے سامنے بالکل بے بس نظر آئے۔اسٹیو اسمتھ 25 اور لوبشین 17 رنز کے ساتھ سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ 7 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔آسٹریلیا کی پوری ٹیم محض 91 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی اور یوں میچ تیسرے ہی دن اختتام پذیر ہو گیا۔

بھارت نے میچ میں اننگز اور 132 رنز سے فتح سمیٹنے کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی 0ـ1 کی برتری حاصل کر لی۔بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے پانچ جبکہ جدیجا اور شامی نے دو، دو وکٹیں لیں۔رویندرا جدیجا کو میچ میں 7 وکٹیں لینے کے ساتھ ساتھ 70 رنز کی اننگز کھیلے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آسٹریلیااننگزبدترین شکستناگپور ٹیسٹ
Previous Post

قوم الیکشن کی تیاری کرے، ووٹ سے نا اہل ٹولے کیخلاف فیصلہ دینا ہے، پرویز الہی

Next Post

آئی سی سی نے رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کردیا

News Editor

News Editor

Next Post
رویندرا جڈیجا

آئی سی سی نے رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading