اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ ناموس قرآن ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دنیا میں کہیں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کسی بھی مسلمان کو برداشت نہیں،
دنیا کو شیطان صفت کرداروں کے حوالے کرنا عالمی امن کےلئے خطرہ ہے،مہذب اقوام اور عالمی ادارے مسلمانوں کو دل دکھانے اور اسلاموفوبیا روکنے میں اپنا کردار ادا کریں،مشترکہ اجلاس سے سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دیا جائے گاکہ اسلام سمیت تمام مذاہب اور مقدس ہستیوں کا احترام کیا جائے۔
جمعرات کے روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج قرآن کریم کے تقدس کےلئے پختہ عزم کا اظہار کرے گا،مشترکہ اجلاس سے سویڈن سمیت پوری دنیا پر زور دیا جائے گا،دنیا کو زور دیا جائے گا کہ اسلام سمیت تمام مذاہب اور مقدس ہستیوں کا احترام کیا جائے۔
انہوںنے کہا کہ ناموس قرآن ہمارے ایمان کا حصہ ہے،دنیا میں کہیں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کسی بھی مسلمان کو برداشت نہیں ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ مہذب اقوام اور عالمی ادارے مسلمانوں کو دل دکھانے اور اسلاموفوبیا روکنے میں اپنا کردار ادا کریں،دنیا کو شیطان صفت کرداروں کے حوالے کرنا عالمی امن کےلئے خطرہ ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو بے امنی، نفرت اور انتشار کے جہنم میں دھکیلنے سے روکنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کل قرآن پاک کی ناموس کےلئے ملک گیر احتجاج بھی ہوگا اور ریلیاں بھی نکالی جائیں گی،ہر پاکستانی قرآن کریم کے تقدس کا پرچم لیکر کل گھر سے نکلے اور احتجاج میں شریک ہو









