اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نئی مردم شماری پنجاب کے سیاسی حقوق پر بہت بڑا ڈاکہ ہے،
کیا ہوا کہ پنجاب کی آبادی اتنی کم ہوگی کہ قومی اسمبلی کی آٹھ نشستیں کم ہو گئیں؟ان خیالات کااظہار فواد چوہدری نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں کیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ نہ طریقہ کار پر بحث ہوئی نہ نتائج کی شفافیت کا پتہ، اس کے نتیجے میں جہلم اور چکوال جیسے اضلاع صرف ایک نشست کے اضلاع بن جائینگے۔ ملتان، لاہور اور گوجرانوالہ کو بھی نشستیں کھونی پڑیں گی،پنجاب کے سیاستدانوں کا رویہ مایوس کن ہے، اب خود اس مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کروں گا۔









