• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home انٹرنیشنل
ملاقات

میں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ نتیجہ خیز اور مفید بات چیت کی،ایرانی وزیرخارجہ

News Editor by News Editor
اگست 20, 2023
in انٹرنیشنل
0 0
0

تہران(انٹرنیشنل نیوز)ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے مملکت اور ایران کے درمیان تعلقات، دونوں ممالک کے درمیان مستقبل میں تعاون کے مواقع اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی میدانوں میں ہونے والی صورتحال اور ان کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ میں نے شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ نتیجہ خیز اور مفید بات چیت کی۔انہوں نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہنیتی پیغام بھی پہنچایا، جب کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم حرمین شریفین کی طرف سے ایرانی صدر کے لیے مبارکباد اور تحسین کا پیغام دیا۔

گذشتہ روز سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ایرانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی خطے کی سلامتی کے لیے ایک اہم نکتہ ہے۔انہوں نے تہران کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی مملکت کی خواہش پر بھی زور دیا اور کہا کہ دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اعتماد کو بڑھانے کی خواہش مخلص اور سنجیدہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عبداللہیان نے کہا کہ انہوں نے ریاض میں نتیجہ خیز بات چیت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم خطے میں مملکت کے کردار کی قدر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سعودی عرب کے ساتھ مل کر خطے کے مسائل کو فوری طور پر حل کر سکتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں اور ترقی کی گواہی دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کے لیے پرعزم ہے۔قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے گذشتہ مارچ میں بیجنگ میں 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات دوبارہ شروع کرنے، اپنے سفارتی مشنز کو دوبارہ کھولنے کے ساتھ ساتھ 2001 میں ان کے درمیان طے پانے والے سکیورٹی تعاون کے معاہدے کو فعال کرنے پر اتفاق کیا تھا۔

بعد ازاں تہران نے دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کے اعلان کے تقریبا دو ماہ بعد معاون وزیر خارجہ علی رضا عنایتی کو مملکت میں اپنا نیا سفیر مقرر کیا۔گذشتہ جون میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سرکاری دورے پر تہران گئے تھے۔ اس دوران انہوں نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: انٹرنیشنل نیوزملاقات
Previous Post

بھارت میں آزادی سے اب تک 50 ہزار مساجد، 20 ہزار چرچ کو انتہاپسندی کا نشانہ بنایا گیا، امریکا

Next Post

نواز شریف سے درخواست کی ہے امید ہے قبول ہوگی، عمر اکمل

News Editor

News Editor

Next Post
عمر اکمل

نواز شریف سے درخواست کی ہے امید ہے قبول ہوگی، عمر اکمل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading