کراچی (شوبز ڈیسک) اداکارہ، میزبان اور ماڈل عنبر خان نے کہا ہے کہ میں آج کی جین زی نسل سے زیادہ ماڈرن اور پرجوش ہوں۔عنبر خان نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں زیادہ تر انگلش فلمیں اور سیریز دیکھتی ہوں، جن سے میں نے بہت کچھ سیکھا اور خود کو وقت کے ساتھ بدلا ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں خود کو جین زی جتنا اپڈیٹڈ سمجھتی ہوں، میں اپنے بچوں سے کہتی ہوں کہ ذہنی اور جسمانی طور پر میں ان سے زیادہ جوان ہوں، میں زیادہ انرجیٹک اور زندگی سے بھرپور ہوں، جبکہ آج کی نسل زندگی کو اتنا انجوائے نہیں کرتی۔عنبر خان نے کہا کہ مجھے واک کرنا بے حد پسند ہے اور اگر میرا مقابلہ کسی 25 سالہ لڑکی سے دوڑ میں کروایا جائے تو میں اس سے بھی تیز بھاگ سکتی ہوں۔
انہوں نے جدید لباس سے متعلق تنقید پر بھی ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر میں ماڈرن کپڑے پہن کر اچھے طریقے سے کیری کرتی ہوں اور اس میں کوئی غیر مناسب بات نہیں تو پھر لوگ تنقید کیوں کرتے ہیں؟ عمر صرف ایک نمبر ہے، انسان کو زندگی سے بھرپور ہونا چاہیے۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ معاشرے میں خواتین پر اکثر غیر ضروری پابندیاں عائد کی جاتی ہیں، حالانکہ ہر انسان کو اپنی زندگی اپنی مرضی سے جینے کا حق حاصل ہونا چاہیے۔