• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
میڈیکل ویمن ایسوسی ایشن

میڈیکل ویمن ایسوسی ایشن

میڈیکل ویمن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام یوم خواتین کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد

سرکاری اسپتالوں میں خواتین ڈاکٹروں کے لیے رہائشی سہولیات کی کمی دور کی جائے:پروفیسر شمسہ ہمایوں

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
مارچ 3, 2025
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور03مارچ(نمائندہ خصوصی)میڈیکل ویمن ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایم ڈبلیو اے پی) کے زیر اہتمام یوم خواتین کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اس تقریب کی مہمان خصوصی شہناز راؤف تھیں جبکہ پارلیمانی سیکرٹری رشدہ لودھی،ممبر صوبائی اسمبلی سلمیٰ بٹ، سینیٹر بشریٰ بٹ اور سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم، پروفیسر شمسہ ہمائیوں سمیت ڈاکٹرز، پرنسپل یونیورسٹی آف لاہور پروفیسر مہوش عروج، سینئر نائب صدر ایم ڈبلیو اے پی سمیت نمایاں طبی ماہرین، اساتذہ، طلبہ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں ایم ڈبلیو اے پی کے مشن کو اجاگر کیا گیا، جس میں خواتین ڈاکٹروں کے لیے تعلیمی اور تحقیقی مواقع کو فروغ دینے پر زور دیا گیا۔ شرکاء نے طبی میدان میں صنفی مساوات اور شمولیت کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کی اہمیت کو اجاگر کیا -ایم ڈبلیو اے پی کی صدر، ڈاکٹر وجیہہ رضوان نے یونیورسٹی آف لاہور کی بھرپور معاونت پر شکریہ ادا کیا اور اپنی ٹیم کی انتھک محنت کو سراہا۔

انہوں نے پنجاب حکومت، خصوصاً وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی صحت اور خواتین کے لیے ترقی پسند اقدامات کو سراہا۔اپنے خطاب میں، ڈاکٹر وجیہہ نے کہا کہ تقریب خواتین طبی ماہرین کے حقوق اور ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گی۔

انہوں نے سرکاری اسپتالوں میں خواتین ڈاکٹروں کے لیے رہائشی سہولیات کی کمی کی طرف توجہ دلائی اور مطالبہ کیا کہ لیڈی ڈاکٹروں کے لیے ہاسٹلز اور رہائشی سہولیات کی تعمیر اور تزئین وآرائش کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسپتالوں میں 24 گھنٹے چلنے والے ڈے کیئر سینٹرز، لَیکٹیشن رومز اور نماز کے لیے مخصوص جگہوں کا قیام ضروری ہے تاکہ خواتین طبی ماہرین کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر رشدہ لودھی کی زیر صدارت اور پروفیسر شمسہ ہمائیوں کی معاونت میں ایک پینل ڈسکشن بھی منعقد ہوا بعد ازاں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2024 کے امپیکٹ فل ویمن لیڈر ایوارڈز دیے گئے۔لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ممتاز محقق پروفیسر شکیلہ زمان کو دیا گیا جبکہ پروفیسر حلیمہ یاسمین،پروفیسر محسنہ نور،پروفیسر لبنیٰ کمانی،پروفیسر ماہ منیر،پروفیسر نصیم،
پروفیسر صبا محسود،پروفیسر سیدہ آسیہ بخاری،ڈاکٹر نبیہا فراست،پروفیسر طیبہ خاور بٹ،پروفیسر زہرہ خانم اور پروفیسر شذرا ندیم کوامپیکٹ فل ویمن لیڈر ایوارڈز دیے گئے۔ تقریب کے آخر میں ایم ڈبلیو اے پی کی مشیر، پروفیسر سائمہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور خواتین کے لیے صحت کے شعبے میں اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: خصوصی تقریبخواتین ڈاکٹروںسرکاری اسپتالوںموقعمیڈیکل ویمن ایسوسی ایشنیوم خواتین
Previous Post

سیمی فائنل 1؛ انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا

Next Post

آئی ایم ایف وفد کی قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان آمد، مذاکرات کا آغاز

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
آئی ایم ایف وفد

آئی ایم ایف وفد کی قرض کی شرائط پر عملدرآمد کا جائزہ لینے پاکستان آمد، مذاکرات کا آغاز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading