لاہور (نیوز رپورٹر)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پنجاب یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی ہے ۔
انہوں نے پی یو جے کے نومنتخب صدر نعیم حنیف ،،سیکرٹری قمر بھٹی اور پنجاب یونین آف جرنلسٹ کی نومنتخب ایگزیکٹو کونسل کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے دروازے صحافی برادری کے لیے ہر وقت کھلے ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز صحافیوں کی دل سے عزت کرتی ہیں، مریم نواز کی حکومت میں پہلی مرتبہ پنجاب کے پریس کلبوں کے لیے تاریخی گرانٹ جاری ہوئی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ میڈیا ریاست کا اہم ترین ستون ہے، پنجاب حکومت صحافیوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کررہی ہیں۔ مریم نواز کی حکومت میں لاہور کے صحافیوں کے بھی ایک دہائی پرانے مسائل حل ہوئے ہیں۔