فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر)میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کیلئے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم متعارف کرادیا گیا ہے،پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمینز نے 10 نکاتی گریڈنگ سسٹم کی باقاعدہ منظوری دے دی۔
طلبا کی کارکردگی کوگریڈز،گریڈپوائنٹس، جی پی اے کی بنیادپرجانچا جائے گا،فیل کی جگہ غیر تسلی بخش گریڈ استعمال ہوگا۔پاسنگ مارکس کو 33 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد کردیا جائے گا،پہلے مرحلے میں 2026 سینویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو گریڈز دیئیجائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 2027سی10ویں اور 12ویں جماعت میں بھی نظام نافذ ہو گا،تبدیلی کا مقصد طلبا کو نمبروں کی دوڑ سے نکال کر ان کی تعلیمی کارکردگی کو بہتربنانا ہے۔