کراچی (شوبز ڈیسک) سینئر اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ تصویروں پر فلٹر لگانے سے ان کے بچے ناراض ہوجاتے ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور، کترینہ کیف اور کاجول جیسی دیگر اداکاراں سے بہت متاثر ہیں جس کے باعث وہ ان کی طرح دکھنے کیلئے محنت کرتی ہیں اور اپنے چہرا ویسا بنانے کی کوشش کرتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب میں تصویروں پر فلٹر لگاتی ہوں تو میرے بچے مجھ سے لڑائی کرتے ہیں اور فلٹر لگانے سے منع کرتے ہیں۔جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے مجھ سے سوال کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ اللہ کی تخلیق سے مطمئن نہیں؟ آپ فلٹر کیوں لگاتی ہیں اور بچے میرے موبائل فون سسے فلٹر ایپ ڈیلیٹ کردیتے ہیں لیکن میں چپکے سے دوبارہ ایپ ڈاﺅن لوڈ کرلیتی ہوں۔