اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میثاق جمہوریت کو زندہ رکھنا ہی بی بی شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے مترادف ہے۔
سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر وزیر دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت ہماری تاریخ کا المناک واقعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی بی کی شہادت دہشتگردی کی جنگ میں عظیم قربانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بی بی شہید اور نواز شریف کا میثاق جمہوریت سیاستدانوں کی دور اندیشی کی شہادت ہے۔انہوں نے کہا کہ میثاق جمہوریت ایسی دستاویز ہے جو آج بھی مشعل راہ ہے۔