پاکستان کی مشہور ڈانسر اور ٹک ٹاک اسٹار مہک ملک کے خلاف وہاڑی میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر تھانہ صدر میں شریفاں مائی کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مہک ملک اور ان کے ساتھیوں نے شکایت کنندہ کے بیٹے کو اغوا کر کے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔
مہک ملک پاکستان میں ٹک ٹاک پر لاکھوں فالوورز کی حامل ایک معروف شخصیت ہیں اور اسٹیج پرفارمنس کے حوالے سے خاص شہرت رکھتی ہیں۔ مقدمہ میں اغوا کی دفعات شامل ہیں، جبکہ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔