کراچی: معروف اداکارہ اور ماڈل مہوش حیات نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ شادی جیسے نازک فیصلے میں کوئی جلدی نہیں کرتیں کیونکہ ان کے نزدیک شادی ایک جوا ہے۔
مہوش حیات نے کہا کہ وہ رومانوی ضرور ہیں مگر حقیقت پسندی کو نظر انداز نہیں کرتیں۔ ان کا ماننا ہے کہ زندگی کا ساتھی ایسا ہونا چاہیے جو ذہنی سکون اور اعتماد فراہم کرے۔
اداکارہ نے ہدایتکاری کی طرف قدم بڑھانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا۔ ان کے مطابق، وہ ہر ڈرامہ سیٹ پر ہدایتکاروں کے کام کو غور سے دیکھتی ہیں تاکہ مستقبل میں خود بھی اس فیلڈ میں کامیابی حاصل کر سکیں۔
مہوش حیات نے پاکستانی شوبز میں موجود صنفی امتیاز پر کھل کر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ مرد اداکاروں کو عمر بڑھنے کے باوجود نوجوان اداکاراؤں کے ساتھ کام کا موقع ملتا ہے جبکہ خواتین کو صرف ان کی عمر کے پیمانے پر پرکھا جاتا ہے، چاہے ان میں جتنی بھی صلاحیت ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ مغربی اور بالی ووڈ انڈسٹریز میں عمر سے زیادہ فٹنس اور صلاحیت کو اہمیت دی جاتی ہے، جبکہ ہمارے ہاں سوچنے کا انداز مختلف ہے۔








