اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے،جون میں مہنگائی کی شرح 29 فیصد پر آ گئی۔
اپنے ٹوئٹ میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مئی کی 38 فیصد مہنگائی کے مقابلے میں جون میں مہنگائی 29 فیصد پر آ گئی ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ہنڈرڈ انڈیکس میں 2334 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جبکہ ڈالر بھی سستا ہوا اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں 270 سے 272 روپے پر فروخت ہورہا ہے۔ وزیر خزانہ نے موجودہ صورتحال پر تشکر کا اظہار کیا۔