کراچی(کورٹ رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی نیب انکوائری میں پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی وزیر مکیش چالہ کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست نمٹا دی،
مکیش چالہ و دیگر کی نیب کے خلاف ہراساں کرنے کی درخواست کی سماعت کے موقع پر نیب کی جانب سے تحریری جواب عدالت میں جمع کرا دیا گیا،تحریری جواب میں بتایا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف ایک ہی انکوائری زیرِ التوا ہے، محکمہ فوڈ کی انکوائری میں درخواست گزار مطلوب نہیں ہے،
عدالت نے نیب کے تحریری جواب کے بعد مکیش کمار و دیگر کی درخواست نمٹا دی،درخواست گزار مکیش چالہ نے محکمہ خوراک کی ممکنہ انکوائری کا اندیشہ ظاہر کیا تھا اور عدالت نے اندیشے کے پیشِ نظر ان کی دو ضمانتیں منظور کر لی تھیں،مکیش چاولہ کا اپنی درخواست میں کہنا تھا کہ میرے خلاف انکوائری شروع کی گئی لیکن اطلاع نہیں دی گئی، ہمیں میڈیا سے علم ہوا کہ نیب نے انکوائری شروع کی ہے،درخواست میں سابق صوبائی وزیر نے استدعا کی تھی کہ گرفتاری کے لیے میرے گھر پر چھاپہ بھی مارا گیا، تحفظ دیا جائے۔