مومنہ اقبال

مومنہ اقبال کا نکاح یکم جون کو ہوگا

لاہور (شوبز ڈیسک) معروف اداکارہ مومنہ اقبال کی شادی کی تاریخ سامنے آ گئی‘ نکاح یکم جون کو ہوگا۔گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر مومنہ اقبال کی شادی کی خبریں گردش کر رہی تھیں اور اب اداکارہ کی بہن رمشا اقبال نے ان خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

حال ہی میں رمشا اقبال نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کی شادی کے بارے میں بھی بتایا کہ مومنہ کی شادی محمد حمزہ حبیبی سے ہو رہی ہے اور نکاح یکم جون کو ہو گا، یہ شادی خاندان کی رضا مندی سے طے ہوئی ہے اور مومنہ کے ہونے والے شوہر ہمارے رشتے دار نہیں ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں