• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home چائنہ کی خبریں
موسمیاتی تبدیلی

موسمیاتی تبدیلی پر عالمی تعاون ناگزیر ہو چکا ہے، چینی میڈ یا

News Editor by News Editor
نومبر 30, 2023
in چائنہ کی خبریں
0 0
0

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) جب میں بیجنگ کی سڑکوں پر گاڑی چلاتا ہوں تو مجھے سبز نمبر پلیٹ والی نئی توانائی کی گاڑیاں ہر جانب دکھائی دیتی ہیں۔میں اب بھی پٹرول پر چلنے والی گاڑی چلاتا ہوں اور جب اتنی ساری نیو انرجی گاڑیوں کو دیکھتا ہوں تو خیال آتا ہے کہ مجھے بھی اب ٹیکنالوجی تبدیل کر لینی چاہئے. اعداد و شمار کے مطابق رواں سال جون کے آخر تک چین کی نیو انرجی گاڑیوں کی تعداد 16.2 ملین تک پہنچ گئی، جو چین میں تمام کاروں کی کل تعداد کا 4.9 فیصد بنتی ہے۔ دوسرے لفظوں میں دنیا کی آدھی سے زائد نیو انرجی گاڑیاں چین میں ہیں اور یہ تعداد حیران کن شرح سے بڑھ رہی ہے، اب جب چینی نوجوان نئی گاڑیاں خریدتے ہیں تو نیو انرجی گاڑیاں ان کا پہلا انتخاب بن چکی ہیں، یہ رجحان چین کی کم کاربن زندگی اور گرین ڈیولپمنٹ حکمت عملی کے بھرپور فروغ کا ایک نمونہ ہے۔
شدید موسمی حالات، سمندر کی بڑھتی ہوئی سطح اور ماحولیاتی نظام کی تباہی نے لوگوں کی زندگیوں اور رہنے کے ماحول کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ہمیں یہ بھی اچھی طرح یاد ہے کہ پاکستان میں گزشتہ سال مون سون کی بارشوں اور سیلاب سے سولہ سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔ آب و ہوا کی تبدیلی ایک سنگین عالمی چیلنج بن چکی ہے جو انسانی معاشرے، معیشت اور ماحولیاتی نظام کے لئے ایک بے مثال خطرہ ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام ممالک کی کوششوں اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ فعال عالمی تعاون کی ضرورت ہے۔ موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن کے فریقین کی اٹھائیسویں کانفرنس، جو اس ماہ کے آخر میں دبئی، متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو رہی ہے ، موسمیاتی بحران کی طرف عالمی توجہ کا ایک اہم موقع ہے۔ اجلاس میں عالمی رہنما آب و ہوا کے بحران سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی اور وعدوں پر تبادلہ خیال کرنے اور تصفیہ تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ کانفرنس میں موسمیاتی تبدیلیوں پر عالمی تعاون کے مفید تجربے اور مثبت نتائج جیسا کہ نئی توانائی کی ترقی کا جامع خلاصہ پیش کیا جائے گا، قومی سطح پر طے شدہ شراکت داری (این ڈی سی) کی مجموعی پیش رفت، خامیوں اور گنجائش کا جائزہ لیا جائے گا، اور ان مسائل کی وجوہات اور اسباق کا خلاصہ پیش کیا جائے گا، تاکہ پیرس معاہدے پر عمل درآمد میں بین الاقوامی برادری میں اعتماد اور امید پیدا کی جاسکے اور اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ عالمی موسمیاتی حکمرانی صحیح راستے پر ہے۔
چین سرکاری اور نجی دونوں سطحوں پر آب و ہوا کی تبدیلی کو بہت اہمیت دیتا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے فعال طور پر نمٹنے کے لئے ایک قومی حکمت عملی پر عمل درآمد کرتا ہے، کاربن پیک اور کاربن نیوٹرل کے اہداف کا اعلان کیا گیا ہے،صنعتی تنظیم نو کو فروغ دیا گیا ہے، اور توانائی کے استعمال اور کارکردگی میں بہتری، مارکیٹ میکانزم کے قیام اور بہتری، اور فارسٹ کاربن سنک میں اضافے جیسے اقدامات کا ایک سلسلہ اختیار کیا گیا ہے، تاکہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں مثبت پیش رفت ہو سکے. ایک ہی وقت میں، چین کثیر الجہتی موسمیاتی عمل میں فعال طور پر حصہ لیتا ہے، آب و ہوا کی تبدیلی پر جنوب-جنوب تعاون کو گہرا کرتا ہے، اور ایک منصفانہ، معقول اور جیت جیت والے عالمی ماحولیاتی حکمرانی کے نظام کی تعمیر کو فروغ دیتا ہے۔اب تک، چین نے 40 ترقی پذیر ممالک کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی پر جنوب-جنوب تعاون کے حوالے سے 48 مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں،اور 120 سے زیادہ ترقی پذیر ممالک کے لئے موسمیاتی تبدیلی کے شعبے میں 2،400 سے زیادہ عہدیداروں اور تکنیکی ماہرین کو تربیت دی ہے. گزشتہ ماہ کی 25 تاریخ کو اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں چائنا پاکستان ارتھ سائنس ریسرچ سینٹر کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جو اس بات کی علامت ہے کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور تعاون کے میکانزم کو فروغ دینے میں چین اور پاکستان کے تعاون میں نئی پیش رفت حاصل ہوئی ہے۔
موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا ایک پیچیدہ اور مشکل کام ہے جس کے لئے ممالک کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہمیں انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے وژن کو برقرار رکھنا چاہئے، ہم آہنگی اور تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے، مشترکہ طور پر موسمیاتی تبدیلی کے عالمی چیلنج سے نمٹنا چاہئے اور آنے والی نسلوں کے لئے ایک خوبصورت گھر چھوڑ کر جانا چاہئے. بہرحال چھوٹی سی زمین اتنی بڑی اور مضبوط نہیں جتنی لوگ سوچتے ہیں، اور تمام لوگوں کی قسمت آپس میں جڑی ہوئی ہے۔ چاہے آپ شمالی امریکہ کے براعظم میں ہی کیوں نہ ہوں، جنگ آپ کو متاثر نہیں کرے گی اور پناہ گزینوں کی کشتیاں آپ کے گھر پہنچنے کے لیے سمندر پار نہیں کر سکیں گی ، پھر بھی آپ اکیلے نہیں رہ سکتے، اور آپ دنیا کی چوٹی پر بیٹھ کر کافی پیتے ہوئے اپنے پیروں تلے سیلاب دیکھ نہیں سکتے ۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: موسمیاتی تبدیلی
Previous Post

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ فلسطین- اسرائیل تنازع کے حل کے لیے  چین کے  پوزیشن  پیپر  کا اجرا

Next Post

چینی صدر کا دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو فروغ دینے  پر زور

News Editor

News Editor

Next Post
چینی صدر

چینی صدر کا دریائے یانگسی ڈیلٹا کی مربوط ترقی کو فروغ دینے  پر زور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading