• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home تبصرہ / تجزیہ

موسمیاتی تبدیلیاں،مٹی کومٹی سے مل کر ہی دنیا کی تعمیر نو کرنا ہو گی

News Editor by News Editor
اکتوبر 18, 2025
in تبصرہ / تجزیہ
0 0
2

از قلم۔۔۔۔۔فوزیہ غنی

آج دنیابھرمیں انسان کی بنائی دوائیاں استعمال کیں اور اب پھر سے قدرتی جڑی بوٹیوں کا دور آچکا ہے
انسان نے خود کو قدرت سے دور کیا اور آہستہ آہستہ ایسی ٹیکنالوجی بنائی جس سے فائدہ تو ہوا ،نقصان بھی ہوا

موسمیاتی تبدیلی اور سموگ میں اضافہ ایک سنگین عالمی اور قومی مسئلہ ہے۔گزشتہ چند برسوں میں دنیا بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے ساتھ ساتھ سموگ میں بھی خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ مسئلہ خاص طور پر جنوبی ایشیا کے ممالک، جیسے پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں زیادہ شدت اختیار کر چکا ہے۔ لاہور، فیصل آباد اور گوجرانوالہ جیسے شہر ہر سال اکتوبر سے جنوری تک شدید سموگ کی لپیٹ میں آ جاتے ہیں۔
درخت ،ہریالی ،جنگل ،پھلوں کے باغات تیزی سے ختم کی جارہی کے۔ جی ٹی روڈ پر گوجرانوالہ سے لاہور یا فیصل آباد یا پھر گجر خان سے اسلام آباد تک سفر کریں تو دونوں اطراف آپ کو ہاؤسنگ سوسائٹیز اور فیکڑیاں دکھائی دیتی ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ایک شہر سے ہی آپ دوسرے شہر میں داخل ہو گئے ہیں۔جنوبی پنجاب کے اضلاع میں ٹاؤن پلاننگ کے فقدان کے باعث بھی زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ کالونیاں بنانے کے رجحان میں گزشتہ پانچ برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جنہیں کوئی روکنے والا نہیں۔”
عالمی اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا فضائی معیار اس وقت 161 درج ہے جو غیر صحت مند زمرے میں آتا ہے۔ فیصل آباد کا ایئر کوالٹی انڈیکس تقریباً 160 ریکارڈ کیا گیا ، کراچی میں 107، اسلام آباد میں 69 اور راولپنڈی میں 66 رہا۔ ماہرین کے مطابق یہ سطحیں عالمی صحت کے معیارات کے مطابق محفوظ نہیں سمجھی جا سکتیں۔

بین الاقوامی فہرست میں بھی لاہور بدستور آلودہ ترین شہروں میں شامل ہے۔ بھارت کے شہر کولکتہ کا انڈیکس 158، دہلی کا اس سے کچھ زیادہ، جبکہ ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی اور نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو بھی بلند سطح پر ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

انسان، قدرت اور ٹیکنالوجی ،ترقی کی قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے
انسان صدیوں سے ترقی کی جستجو میں ہے۔ اس نے زمین کے سینے سے خزانے نکالے، ہوا کو مسخر کیا، اور پانی کو اپنے تابع بنایا۔ مگر اس سفرِ ترقی میں ایک لمحہ ایسا آیا جب انسان نے خود کو فطرت سے الگ کر لیا۔ وہ مٹی جس سے اس کا وجود جڑا تھا، اس کے لیے اجنبی بنتی گئی۔ نتیجہ یہ ہوا کہ انسان نے ترقی تو حاصل کی، مگر سکونِ قلب کھو دیا۔ٹیکنالوجی کی ایجاد نے بلاشبہ انسانی زندگی کو سہولت بخشی، مگر اس کے ساتھ ایسے مسائل بھی جنم لیے جنہوں نے زمین کی سانس روک دی۔ صنعتوں کے دھوئیں نے فضا کو آلودہ کر دیا، درختوں کے بے دریغ کٹاؤ نے زمین کو بنجر بنا دیا، اور مصنوعی ایندھن نے فطرت کے توازن کو بگاڑ کر رکھ دیا۔ آج انسان کے شہر روشن ہیں، مگر اس کی فضا اندھیری ہو چکی ہے۔صحت، جو کبھی فطرت کے قریب رہنے سے مضبوط تھی، اب مصنوعی غذاؤں اور آلودہ ماحول کی بھینٹ چڑھ چکی ہے۔ زمین، جو کبھی ماں کی طرح زرخیز تھی، اب تھکی ہوئی اور بوجھل دکھائی دیتی ہے۔وقت کا تقاضا ہے کہ انسان اپنی ترقی کے سفر کو فطرت کے ساتھ ہم آہنگ کرے۔ اگر انسان نے پھر سے مٹی سے رشتہ جوڑ لیا، درختوں کو اپنا ساتھی بنا لیا، اور زمین کو سانس لینے کا موقع دیا، تو شاید وہ دوبارہ حقیقی خوشی اور سکون پا سکے۔کیونکہ انسان کی اصل بقا ٹیکنالوجی میں نہیں، قدرت کے دامن میں ہے۔
سموگ کیا ہے؟
سموگ ،دھند کا مجموعہ ہے۔جب فضاء میں دھوئیں، گردوغبار اور صنعتی فضلے کے ذرات نمی کے ساتھ مل کر زمین کے قریب جمع ہو جاتے ہیں تو یہ ایک بھورے یا زرد رنگ کی چادر کی صورت اختیار کر لیتے ہیں جسے سموگ کہا جاتا ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ، بارشوں کے نظام میں بگاڑ، اور ہوا کے دباؤ میں تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ ان تبدیلیوں سے ہوا کی رفتار کم ہو جاتی ہے، جس سے آلودہ ذرات فضا میں ٹھہر جاتے ہیں۔خشک موسم طویل ہو جاتا ہے، اور بارشیں دیر سے ہوتی ہیں جو فضائی آلودگی کو صاف نہیں کر پاتیں۔درجہ حرارت کا الٹاؤ (Temperature Inversion) بڑھ جاتا ہے، جس سے آلودگی زمین کے قریب پھنس جاتی ہے۔
پاکستان میں سموگ کے اسباب پاکستان میں سموگ بڑھنے کی چند بڑی وجوہات درج ذیل ہیں۔

:1. زرعی علاقوں میں فصلوں کی باقیات کو جلانا۔
2. گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں، خاص طور پر پرانے انجن اور غیر معیاری ایندھن کے استعمال
سے
۔3. صنعتی کارخانوں اور اینٹوں کے بھٹے جو بغیر فلٹر کے دھواں خارج کرتے ہیں
۔4. درختوں کی کٹائی جس سے فضا میں آلودگی جذب کرنے کی قدرتی صلاحیت کم ہو جاتی ہے
۔5. شہری منصوبہ بندی کی کمی اور بڑھتی ہوئی آبادی پراثرا ت سمو گ نہ صرف انسانی صحت بلکہ معیشت اور ماحول پر بھی سنگین اثرات ڈال رہی ہے:سانس، آنکھوں اور دل کے امراض میں اضافہ۔اسکولوں کی بندش اور ٹریفک حادثات میں اضافہ۔زراعت پر منفی اثر، کیونکہ سورج کی روشنی کم پہنچتی ہے۔معاشی نقصان، کیونکہ مزدور طبقہ اور ٹرانسپورٹ متاثر ہوتے ہیں۔
چرند ، پرند،انسان سب ہی اس موسمیاتی تبدیلی کے بدلنے سے سخت متاثر ،خاص طور پر حاملہ خواتین
ہمارے ملک میں عورتیں پہلے ہی شدید غذائی قلت کا شکار ہیں جس کومدِنظر رکھتے ہوئے نجی اور سرکاری اداروں کی طرف سے فوڈ سپلیمنٹ غذائی قلت کی کمی کوپوراکرنے کے لیئے ماؤں کو حمل کو دوران دئیے جاتے ہیں تاکہ انکو حمل کی پیچیدگیوں سے بچایا جا سکے مگریہ ناکافی ہیں۔ اُن تمام حقائق کو مدِنظر رکھتے ہوئے وسیع نظر ہوکر حاملہ خواتین کو موسمیاتی تبدیلیوں خصوصاً پاکستان کو وہ علاقے جہاں گرمی کی شدت دن بہ دن بڑھتی جا رہی ہے ان مسائل کے سدِباب کیلئے مؤثرپالیسیاں بنانے اور ان پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ گرم ہوائیں، گرمی کی حدت انسانی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب کرتی ہیں۔ خصوصاً حاملہ خواتین اور انکے ہونے والے بچے کے لئے انتہائی خطرناک اور جان لیوا ثابت ہوتی ہیں۔ بہت سی تحقیقات نے یہ ثابت کیا ہے کہ شدید گرمی حاملہ خواتین میں مختلف مسائل پیدا کرتی ہے جیسے کہ قبل از وقت بچے کی پیدائش، مردہ بچے کی پیدا ئش، اسقاطِ حمل، زچگی کے دوران ماؤں کی اموات، بچہ دانی میں خون اور اکسیجن کی سپلائی متاثر ہونا۔
حل اور اقداما ت
سموگ کے خلاف مؤثر اقدامات درج ذیل ہو سکتے ہیں:فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے متبادل طریقے اپنانا۔الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کو فروغ دینا۔صنعتی فضلے پر کنٹرول اور فلٹر سسٹم لازمی بنانا۔درختوں کی شجرکاری کو بڑے پیمانے پر فروغ دینا۔عوامی آگاہی مہمات تاکہ لوگ سموگ کے نقصانات اور بچاؤ کے طریقوں سے باخبر رہیں۔-
نتیجہ
موسمیاتی تبدیلی اور سموگ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے مسائل ہیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں یہ صورتحال انسانی صحت، معیشت اور ماحولیات کے لیے شدید خطرہ بن سکتی ہے۔ اس کے لیے حکومت، صنعت، اور عوام تینوں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ صاف اور صحت مند فضا کو بحال کیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
از قلم۔۔۔۔۔فوزیہ غنی
نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے”قلم کلب”کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Previous Post

لاہور میں 13 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم فضل جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار

Next Post

ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوا

News Editor

News Editor

Next Post

ملک و قوم کے دشمن دہشتگردوں کے خلاف آپریشن ناگزیر ہے، گورنرخیبرپختونخوا

Comments 2

  1. paldobetcasino says:
    2 مہینے ago

    Paldobetcasino is a good choice. The betting options are solid and the site is easy to use. What more could you ask for Give it spin! paldobetcasino

    جواب دیں
  2. 88vintvtelesafe says:
    2 مہینے ago

    Downloading the 88vintv telesafe app for extra security. Better safe than sorry, right? Get it here: 88vintvtelesafe.

    جواب دیں

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading