لاہور ( ایجوکیشن ڈیسک) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں تمام نجی اور سرکاری سکول کھل گئے۔موسم سرما کی تعطیلات کا آغاز گزشتہ سال 24 دسمبر سے ہوا، ابتدائی طور پر چھٹیاں 31دسمبر تک دی گئیں تھیں تاہم عدالتی حکم پر چھٹیوں میں اضافہ کیا گیا تھا
لاہور میں شدید سردی کے باوجود تعلیمی اداروں میں طلبا بڑی تعداد میں تعلیم کے حصول کے لیے پہنچے ۔گوجرانوالہ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں دھند کے باعث طلبا کی حاضری معمول سے کم رہی۔حکومت کی جانب سے سرد موسم ہونے کے ساتھ ساتھ دھند اور اسموگ کے باعث طلبا و طالبات کو احتیاطی تدابیر کے ساتھ تعلیمی اداروں میں آنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
شدید سرد موسم کے باعث چھٹیوں میں مزید اضافے کی خبریں بھی آرہی تھیں جس پر صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تھا کہ 9جنوری سے سکول رہے ہیں، باقی سب فیک نیوز ہیں، میری بات پر یقین کریں۔ خوش آمدید۔