• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

موجودہ معاشی صورتحال میں چارٹر آف اکانومی انتہائی ضروری ہے،میاں زاہد حسین

News Editor by News Editor
ستمبر 5, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں زیادہ تر وزرائے خزانہ نے معاشی بگاڑ درست کرنے کی بجائے خود کو مسیحا ثابت کرنے کی کوشش میں معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

وزرائے خزانہ ملکی ایکسپورٹس، ٹیکس ٹو جی ڈی پی اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کے بجائے شرح مبادلہ اورشرح سود سے چھیڑ چھاڑ اورمصنوعی ترقی کا تاثر دینے میں مصروف رہے جس نے آئی ایم ایف اور دوسرے عالم اداروں کو پاکستان سے بیزارکردیا ہے۔ ہم نے ائی ایم ایف سے معاہدہ دستخط کرنے کے بعد معاہدے کے برخلاف پیٹرول اور بجلی کی قیمتیں کم کر کے آئی ایم ایف کو دھوکہ دیا جس نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں بھی اگرملک کو سیاسی استحکام نصیب ہوجائے اور ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے سنجیدہ اقدامات نظر آنے شروع ہو جائیں تو ڈالر کی قدر میں پچاس روپے تک کمی آسکتی ہے کیونکہ بعض عالمی ماہرین کے مطابق اس وقت پاکستانی روپیہ اپنی حقیقی قدر سے چودہ فیصد کم ہے۔ گزشتہ کئی دہائیوں سیعوام اورعالمی اداروں کوناکام سرکاری اداروں کی فروخت، ضروری اصلاحات نافذ کرنے، ٹیکس گزاروں کو ریلیف فراہم کرنے،

ٹیکس ادا نہ کرنے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے، خسارہ کم کرنے اور سمگلنگ ختم کرنے کی یقین دہانیاں کروائی جارہی ہیں مگر اس سے الٹ کیا جاتا رہا ہے۔ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے ٹیکس چوروں کے بجائے ٹیکس گزاروں کے خلاف کاروائی کی جاتی ہے اورعوام کو مزید نچوڑا جاتا ہے مگر یہ پالیسیاں اب زیادہ دیر تک نہیں چلیں گی کیونکہ پورا ملک سراپا احتجاج بنا ہوا ہے۔ پاکستان میں ہرحکومت نے حالات کو ٹھیک کرنے کے نعرے مارتے ہوئے ملک کو مزید نقصان پہنچایا جسکی بھاری قیمت عوام کو ادا کرنا پڑتی ہے۔

ملک جوں جوں تباہی کی طرف بڑھتا ہے اسکا حل نکالنے کے بجائے بلند بانگ دعوے شروع کر دئیے جاتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ کہ موجودہ نگران حکومت میں چوٹی کے ماہرین شامل ہیں، اس کو ائے ہوئے دو ہفتے سے زیادہ گزر گئے ہیں مگر ابھی تک کوئی ریفارمز ایجنڈا سامنے نہیں آ سکا ہے جبکہ نومبر میں ائی ایم ایف کا ریویو بھی ہونا ہے۔ ان حالات میں حکومت کو فوری طور پرناکام سرکاری اداروں کی نجکاری کا ایجنڈا سامنے لانا ہوگا ٹیکس نیٹ میں اضافہ کرنا ہوگا بجلی چوری اور لائن لاسز کو ختم کرنا ہوگا جب کہ ایکسپورٹس بڑھانے کے لیے نظر آنے والے اقدامات کرنا بھی ضروری ہوں گے۔

میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں اور اسٹیبلشمنٹ کو چارٹر آف ایکانومی کے ایجنڈے پر ایک صفحے پر آنا انتہائی ضروری ہے اور اس کے لیے فوجی قیادت کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، ورنہ عوام کو ریلیف دینے کے وعدے خالی نعرے ہی رہیں گے اور بہتر زندگی کے لیے عوام کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکیں گے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: اسٹیبلشمنٹایکسپورٹسچارٹر آف اکانومیمیاں زاہد حسین
Previous Post

ڈالر ،بجلی ،پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے' میاں خرم الیاس

Next Post

کراچی میں دواؤں کا بحران شدت اختیار کر گیا

News Editor

News Editor

Next Post
ادویات

کراچی میں دواؤں کا بحران شدت اختیار کر گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading