• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

سراج الحق

موجودہ باطل اور ظلم کا نظام ہی فساد کی جڑ اور شر پھیلانے کا باعث ہے ،سراج الحق

پیپلزپارٹی، (ن)لیگ اور پی ٹی آئی ظالمانہ نظام کے سہولتکار بنے ہوئے ہیں ،سابق امیر جماعت اسلامی

Muhammad Siddique by Muhammad Siddique
فروری 15, 2025
in پاکستان
0 0
0

کراچی/ ٹنڈومحمد خان (نیوز رپورٹر)سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کے تحت چلنے والے مدارس امت کی یکجہتی اور مسلک سے بالاتر ہوکر تمام امت کوایک جسم کی مانند دیکھنا چاہتے ہیں ،

ہم چاہتے ہیں کہ جو قرآن کریم ہماری مسجدوں میں موجود ہے اسے اٹھاکر اسلام آباد کے تخت وتاج پر رکھ دیا جائے،اس قرآن کے مطابق سیاست، معیشت،عدالتی نظام اور تعلیمی نظام چلے اور خلافت قائم ہو۔ طاغوتی قوتوں کی سازش ہے کہ اس قرآن کو مسجد اور مدرسے سے باہر نہ نکلنے دیا جائے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ قرآن کریم حکومت کے تمام شعبوں میں لازم وملزوم ہوجائے۔ اس ملک میں ظلم کا نظام نافذ ہے پیپلزپارٹی، (ن)لیگ اور پی ٹی آئی اس ظالمانہ نظام کے سہولتکار ہیں ہم چاہتے ہیں کہ قرآن کو اقتدار میں لاکر ظالمانہ نظام کا خاتمہ کریں۔

جماعت اسلامی ایسا معاشرہ چاہتی ہے جہاں پر دین مکمل طور پر غالب ہو،پاکستان اسلام کے نام پر بنا لیکن یہاں نہ اسلام ہے نہ جمہوریت ہے بلکہ رشوت، کرپشن، ظلم اور انگریز کا نظام رائج ہے۔ملک1947میں آزاد ہوگیا لیکن ہم آج بھی آزاد نہیں ہیں آج لوگ فٹ پاتھوں پر سوتے اور تین کروڑ بچے تعلیم سے محروم جبکہ 85فیصدلوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں کیوں کہ یہاں انصاف کا نظام نہیں ظلم کا نظام رائج ہے۔ لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں گے تو یہاں انصاف کا نظام رائج اور رواداری، برداشت،محبت کا انقلاب لائیں گے۔

بالائی سندھ میں ڈاکو راج نافذ ہے جس کے خاتمے کیلئے جماعت اسلامی آج دھرنا دے رہی ہے، اسرائیل کے ساتھ یکجہتی کیلئے فرانس، برطانیہ اور امریکہ کے صدر تل ابیب جاسکتے ہیں تو ہمارے حکمران غزہ کیوں نہیں جاسکتے بزدلی،بے ایمانی اور وقت کے میر جعفر اور میر صادق بنے ہوئے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹنڈومحمد خان گوٹھ باقر نظامانی میں مدرسہ جنت الفردوس میں تکمیل قرآن کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر سابق امیر صوبہ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، نائب صوبائی امیر حافظ نصراللہ عزیز، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری الطاف احمد ملاح، مولانا عبدالقدوس احمدانی، ضلعی امیر حافظ لعل محمد سولنگی،رئیس عبدالحفیط نظامانی، حافظ صالح بھرٹ،مقامی امیر محمد مسلم نظامانی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ آج تعلیم کو بھی طبقاتی نظام میں تبدیل کردیا گیا ہے ،غریبوں کے بچوں کیلئے سرکاری اسکول ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں جہاں نہ بجلی ہے نہ واش روم اور نہ پینے کا صاف پانی ، تعلیم دن بدن مہنگی ہورہی ہے ،ظلم کے نظام اور ظالم حکمران کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا جہاد ہے، دینی مدارس علم کے گہوارے اور اسلام کے قلعے ہیں، موجودہ باطل اور ظلم کا نظام ہی فساد کی جڑ اور شر پھیلانے کا باعث ہے، اس کے خلاف جنگ اور علم بغاوت بلند کرنا ہوگا۔

جماعت اسلامی کا یہ ویزن ہے کہ ہمیں جب بھی اقتدار ملا ہم ملک میں یکساں نظام تعلیم رائج کریں گے ،جماعت اسلامی ملک میں روز اول سے اسلام کے عادلانہ نظام کے قیام کیلئے جدوجہد کررہی ہے جس میں تعلیم ، صحت، علاج ،روزگار ہر خاص و عام کو مفت فراہم کیا جائے گا ،ملک سے سودی معیشت کا نظام کا خاتمہ کرکے ریاست ،حکومت ، سیاست ،معاشرت،عدالتوں سمیت ہر جگہ قرا?ن و سنت کی حکمرانی نافذ کریں گے۔ ملک میں معاشی بدحالی ،قرضوں کی بھر مار ،مہنگائی اور بیروزگاری کی اصل وجہ دین سے دور رہنے والے حکمرانوں کی مغرب نواز پالیسیاں ہیں۔دین محض چند عبادات اور رسومات کا نام نہیں بلکہ دین کا تقاضا ہے کہ پورا نظام زندگی اس کاتابع ہو،اسلام دنیا میں غالب ہونے اور حکمرانی کرنے آیا ہے ،مسلک ،زبان ،علاقے یا قومیت کی بنیاد پر ہمیں تقسیم کرنے والے ملک و ملت کے خیر خواہ ہر گز نہیں ہوسکتے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: باطلسراج الحقظلمفساد کی جڑنظام
Previous Post

سیکیورٹی فورسز کی 2کارروائیاں، 15خارجی ہلاک، لیفٹیننٹ سمیت پاک فوج کے 4جوان شہید

Next Post

میڈیکل سٹوروں کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان ،فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دیدی گئی

Muhammad Siddique

Muhammad Siddique

Next Post
میڈیکل سٹوروں

میڈیکل سٹوروں کیلئے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان ،فارماسسٹ کی موجودگی لازمی قرار دیدی گئی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading