اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر )وفاقی حکومت سے منظوری نہ ملنے کے باعث 40 نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو سکیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی اہم ادویات بھی قیمتوں کی منظوری کی منتظر ہیں، ادویات کی عدم دستیابی سے متعدد مریض غیر رجسٹرڈ، ذاتی درآمد شدہ یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، 35 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے جبکہ مزید 40 ادویات کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ جاری ہے۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کے مطابق 40 نئی ادویات کی قیمتوں سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جا چکی ہیں، قیمتوں کی حتمی منظوری کے بعد ہی نئی رجسٹرڈ ادویات کی قانونی فروخت ممکن ہوگی۔فارما انڈسٹری، کیمسٹس تنظیموں نے وفاقی حکومت سے نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی فوری منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، وزارت صحت
فارما انڈسٹری، کیمسٹس تنظیموں کا حکومت سے نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی فوری منظوری دینے کا مطالبہ
اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی حکومت سے منظوری نہ ملنے کے باعث 40 نئی رجسٹرڈ ادویات تاحال مارکیٹ میں دستیاب نہ ہو سکیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا، پارکنسنز، دل کے امراض اور شدید انفیکشنز کی اہم ادویات بھی قیمتوں کی منظوری کی منتظر ہیں، ادویات کی عدم دستیابی سے متعدد مریض غیر رجسٹرڈ، ذاتی درآمد شدہ یا اسمگل شدہ ادویات پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ معاملہ موجودہ ادویات کی قیمتیں بڑھانے کا نہیں بلکہ نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا ہے، 35 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری پہلے ہی دی جا چکی ہے جبکہ مزید 40 ادویات کی منظوری کے لیے وفاقی حکومت سے رابطہ جاری ہے۔
ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ)کے مطابق 40 نئی ادویات کی قیمتوں سے متعلق سفارشات وفاقی حکومت کو بھجوائی جا چکی ہیں، قیمتوں کی حتمی منظوری کے بعد ہی نئی رجسٹرڈ ادویات کی قانونی فروخت ممکن ہوگی۔فارما انڈسٹری، کیمسٹس تنظیموں نے وفاقی حکومت سے نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی فوری منظوری دینے کا مطالبہ کیا ہے۔