اسلام آباد (نیوز ڈیسک)آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال کے پیش نظر سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی، اسلام آباد سے پولیس کی بھاری نفری کو آزاد کشمیر طلب کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق احتجاج کے اعلان کے پیش نظر اسلام آباد پولیس کے 1505 افسران و اہلکاروں پر مشتمل فورس کو آزاد کشمیر بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کی منظوری سے ڈی آئی جی، ایس ایس پیز اور ایس پیز سمیت اعلی افسران آزاد کشمیر روانہ ہوں گے، امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اسلام آباد پولیس کا خصوصی سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔اسلام آباد پولیس کی 1505 رکنی فورس آزاد کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دے گی،
اسلام آباد پولیس فورس سے 1 ڈی آئی جی، 2 ایس ایس پیز، 4 ایس پیز شامل ہوں گے، فورس میں 8 اے ایس پی/ ڈی ایس پی 16 انسپکٹرز، 2 سب انسپکٹر، شامل ہوئے گے، 70 اسسٹنٹ سب انسپکٹر اور 1382 کانسٹیبل میں آزاد کشمیر روانہ ہوں گے۔احتجاجی کال کے تناظر میں اسلام آباد پولیس کو مکمل اینٹی رائٹ گیئر کے ساتھ روانہ کی جائے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے نفری کی نقل و حرکت اور لاجسٹک سپورٹ کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے۔