مصطفی کمال

ملک میں 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ متعارف کرایا جائے گا، تیاریاں مکمل ہیں، مصطفی کمال

کراچی(ہیلتھ نیوز )وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئندہ 60 دن کے اندر ادویات پر بارکوڈ سسٹم متعارف کرایا جائے گا، جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر صحت نے پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچر ایسوسی ایشن کے دورے کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان میں 17 اور 18جولائی کو کانفرنس ہونے جارہی ہے۔ کانفرنس میں 150مقامی کمپنیز نے رجسٹریشن کروائی ہیں، فارماکی فیلڈمیں چائنیزسرمایہ کاری لاناچاہ رہے ہیں،ہماری ترجیح پہلے دن سے یہ ہے کہ ہم ایم اویو پرجانے کے بجائے معاہدوں پرجائیں، جبکہ ورچوئل میٹنگز کانفرنس سے پہلے شروع ہوجانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس منصوبے ہیں، ہم 85فیصد ادویات بناتے ہیں، خام مال 99فیصد درآمد کرتے ہیں جس میں چین قابل ذکر ہے، خام مال درآمد کرنایہ ایک چیلنج ہے، ہمیں خام مال خودتیار کرنے کی ضرورت ہے تاکہ امپورٹ بل کوکم کیا جا سکے۔

مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ پاک-چین بزنس ٹو بزنس کانفرنس اس حوالے سے اہم سنگ میل ثابت ہوگی، کانفرنس سے قبل فارما انڈسٹری کو حکومت کے اہداف اور منصوبوں سے آگاہ کرنے کے لیے خود ان کے پاس آئے ہیں،تاکہ صنعت اس عمل کا فعال حصہ بن سکے، کانفرنس میں چین کی 100 سے زائد فارماسیوٹیکل کمپنیز شرکت کریں گی۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں دواﺅں پر بارکوڈ 60 دن میں متعارف کریں گے، بار کوڈ کی تیاریاں پوری ہیں، سر درد کی دوا جو دبئی سے آرہی وہ اثر کر رہی جو پاکستانی ہے اثر نہیں کر رہی، یہ ایک رائے عامہ ہے غلط ہوگا لیکن یہ پرسیپشن ہے، دنیا بھر میں جعلی دواﺅں کی انڈسٹری بلین ڈالر کی انڈسٹری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں