اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے مزید 21 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔
مثبت کیسز کی شرح۔44فیصد ریکارڈ کی گئی۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گذشتہ روز چار ہزار سات سو ستاسی کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے اکیس افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔ این آئی ایچ کے مطابق کورونا میں مبتلا تئیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں مثبت کیسزکی شرح صفراعشاریہ چار چار فیصد ریکارڈ کی گئی، کراچی میں سب سے زیادہ 3.38 فیصد ، ایبٹ آباد میں 0.88 فیصد اور اسلام آباد میں 0.56 فیصد شرح ریکارڈ کی گئی۔