مکوآنہ (کامرس ڈیسک)ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر47 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان آٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 24444 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں47 فیصد کم ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں46451 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل میں ملک میں 3211 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مارچ کے مقابلہ میں 8 فیصد اور گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 34 فیصد کم ہے۔ مارچ میں ملک میں 2984 اور گزشتہ سال اپریل میں 4848 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
اعدادوشمار کے مطابق اس مدت میں اے جی ٹی ایل کے 9463یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 48 فیصد کم ہے۔گزشتہ سال کی اسی مدت میں اے جی ٹی ایل کے 18340 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح اس مدت میں ایم ٹی ایل کے 14961یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 47 فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملک میں ایم ٹی ایل کے 28111 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔