مکوآنہ (کامرس ڈیسک)ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں سالانہ بنیادوں پر34فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں 1006839یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرز کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 34فیصد کم ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1531255 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ اپریل میں ملک میں 82136یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت دیکھنے میں آئی جو گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں 46فیصد کم ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں ملک میں 151705 یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
مارچ کے مقابلے میں اپریل میں ملک میں موٹرسائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت میں ماہانہ بنیادوں پر3 فیصد کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ مارچ میں ملک میں 84307یونٹس موٹرسائیکلز اور تھری ویلرزکی فروخت ریکارڈ کی گئی جواپریل میں کم ہوکر82136یونٹس ہوگئی۔









