• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
جاوید لطیف

ملک میں سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہوں گے ‘ جاوید لطف

News Editor by News Editor
اگست 30, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ ملک میں سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہوں گے ،ملک اور ریاست کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا، 16ماہ کی حکومت میں ہم بے اختیار تھے،

ہمارے دور میں آٹھ ماہ وہی کردار بر سر اقتدار رہے جن کی ہم نشاندہی کرتے رہے ہیں اور اس کے ثبوت 9،10مئی کے واقعات میں سامنے بھی آئے ، خود احتسابی کے عمل میں یہی کردار سہولت کار نکلے ،عدلیہ کے ماضی کے فیصلوں نے ملک کو آج اس نہج پر پہنچا یاہے، یہ ذہن سے نکال دیں نواز شریف واپس نہیں آئیں گے ، نواز شریف آئیں گے اور آرہے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔

میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نواز شریف نے ملک سے بدامنی ختم کی اور 2013میں آکر ملک میں بجلی پیدا کی،مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں کا ملبہ صرف مسلم لیگ (ن)پر ہی نہیں ڈالا جاسکتا،اس وقت ملک بھر میں جو بجلی کے بلوں کا رونا رویا جا رہا ہے،مہنگائی کا سیلاب عوام کو کھا رہا ہے جب تک ان عوامل کے پیچھے سازش کو بے نقاب نہیں کیا جائے گا معاملات ٹھیک نہیں ہونگے ۔

انہوں نے کہا کہ 16ماہ کی حکومت نے ملکی مسائل حل کرنے کی بھر پور کوشش کی،پونے چار سال جنہوں نے حکومت کی ان کا قصور بھی توقوم کے سامنے لائیں،یہ نہیں ہوسکتا کہ کوئی دوسرا مفت بجلی استعمال کرے اور عوا م اسے بھگتیں۔جنہوں نے پاکستان میں سول نافرمانی کی سازش کی ان تک پہنچنا ہوگا ۔

جنہوں نے پونے چار سال حکومت کی اور اداروں سے معاہدے کئے عوام کو ان کا بھی پتہ ہونا چاہیے ۔آئی پی پیز معاہدے کن سے کئے اور ڈالروں میں ادائیگی کی اس کو سامنے لایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہر گھر میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے، ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا رونا رویا جا رہا ہے، بجلی کے بلوں میں دو چار روپیہ یونٹ کم کرنے سے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا،بجلی کے بل کم کرنے سے عدم استحکام اور افراتفری نہیں رکے گی،

اس سازش کے پیچھے چھپے ذمے داروں کو سامنے لانے تک ملک میں استحکام نہیں آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین حکومت سے ہٹا تو 2500 ارب کے گردشی قرضے چھوڑ کر گیا تھا جسے قوم کسی طور پر معاف کرنے کو تیار نہیں ۔2007سے 2013تک بجلی دیکھنے کو نہیں ملتی تھی،ملک میں دہشتگردی تھی اور دس سے بیس لوگ اکٹھے نہیں ہوسکتے تھے،نواز شریف نے 2013 میں آکر سستی اور وافر بجلی پیدا کی ،دہشتگردی ختم کی جس کی پوری قوم گواہ ہے ۔ملک کے محسن کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر فیصلہ ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں سازشیوں کو توڑے بغیر مسائل ٹھیک نہیں ہوں گے ۔جاوید لطیف نے کہا کہ انصاف دینے والی قابل احترام شخصیت قاضی عیسیٰ کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا، آج کہا جا رہا ہے نواز شریف پاکستان آئیں اور قانون کا سامنا کریں، کیا ذوالفقار علی بھٹو سے انصاف ہوا تھا، کیا نواز شریف کیخلاف سازش کرنے والے کردار بے نقاب ہو چکے ہیں، آپ آج بھی ان کرداروں کو عدالت کے کٹہرے میں کھڑا کرنے کو تیار نہیں۔

ملک کے خلاف سازش کرنے والوں کو عوام کے سامنے لانا ریاستی اداروں کے سربراہان کی ذمے داری ہے، 2017 کے کرداروں کو بھی عوام کے سامنے لایا جائے۔نواز شریف پاکستان آئیں گے اور الیکشن مہم چلائیں گے ۔انہوںنے کہا کہ کسی کے جیل میں جانے یا آنے سے (ن) لیگ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

انہوں نے کہا کہ آپ جڑانوالہ واقعے میں مذہبی سازشوں کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اسی طرح ملک اور ریاست کے خلاف سازشوں کو بے نقاب کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو نقصان پہنچانے والے فیصلوں کو عوام کے سامنے لانا ہو گا، 75سال میں آج تک ملک میں اتنی درخواستیں کسی کے لیے عدالتوں میں نہیں گئیں۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: الیکشن مہمجاوید لطیفسازشیوںمذہبی سازشوں
Previous Post

چیئرمین سینیٹ کا سیلاب سے جنوبی پنجاب میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس

Next Post

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سردار اسلم بزنجو، میر خالد لانگو،میر عاصم کرد گیلو اور میر ولید بزنجو کی ملاقات

News Editor

News Editor

Next Post
انوار الحق کاکڑ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ سے سردار اسلم بزنجو، میر خالد لانگو،میر عاصم کرد گیلو اور میر ولید بزنجو کی ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading