• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home کاروبار
میاں زاہد حسین

ملک میں بچت کا کلچر متعارف کروانے کی ضرورت ہے،میاں زاہد حسین

News Editor by News Editor
جولائی 6, 2023
in کاروبار
0 0
0

کراچی (کامرس ڈیسک)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدراورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ ماضی کی جس حکومت نے بھی معیشت کو ترقی دینے کی کوشش کی اس کا نتیجہ ادائیگیوں کے بحران کی صورت میں ہی نکلا

اورمستقبل میں بھی ایسا ہی ہوتا رہے گا کیونکہ ہماری ترقی کا تمام تر دارومدار برامدات کے بجائے درآمدات پر ہوتا ہے جس سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جنم لیتا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے بغیر ملکی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے ملک میں برامدات اور بچت کے کلچر کو پروان چڑھانا لازمی ہے۔ جب تک بچت کی موجودہ شرح کم از کم دگنی نہیں ہو جاتی اس وقت تک ملکی ترقی مشکل ہے۔

میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کانگومیں بچت کی شرح 61.4 فیصد، سنگاپور میں 53.8 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 47.8 فیصد، چین میں 44.9 فیصد اوربھارت و بنگلہ دیش میں تیس اور اکتیس فیصد کے درمیان رہتی ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح صرف بارہ فیصد ہے جس میں موجودہ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے تیزی سے کمی آرہی ہے۔

میاں زاہد حسین نے کہا کہ 2007-08 میں شرح نمو 4.4 فیصد جبکہ کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ چودہ ارب ڈالر تھا۔ 2010-11میں امپورٹس کو کم کر کے شرح نمو 3.2 فیصد تک گرا کر کرنٹ اکاؤنٹ کو معمولی سرپلس میں لے جایا گیا۔ 2012-13میں بھی کرنٹ اکاؤنٹ کو قابو میں کرنے کے لئے شرح نمو کو 3.9 فیصد تک کم کیا گیا۔ 2013 سے 2018 تک صورتحال کچھ بہتر رہی تاہم2017ـ18 میں شرح نمو کو 6.1 فیصد تک پہنچایا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ 19.2 ارب ڈالر ہوگیا۔ پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی شرح نمو کو 6.1 فیصد تک پہنچا دیا تھا مگراس کے لئے امپورٹس کو 80 ارب ڈالر تک لے جایا گیا جس کے نتیجے میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر ہو گیا جس کے نتیجیمیں شدید ترین مالی بحران آیا جسے اب تک قوم بھگت رہی ہے۔

موجودہ حکومت نے امپورٹس محدود کر کے اورجی ڈی پی کی قربانی دے کر دس ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 3.3 ارب ڈالر تک محدود کر دیا جو کہ گزشتہ سال کے ابتدائی دس ماہ میں 13.7 ارب ڈالر تھا۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہرسال 27 سے 30 ارب ڈالر پاکستان میں اپنے عزیزوں اور رشتہ داروں کو بھجواتے ہیں جو پاکستانی کرنسی کے مطابق اٹھ سے نو ہزار ارب روپے سالانہ بنتے ہیں چونکہ ملک میں بچت کے ذریعے سرمایہ کاری کا کلچر نہیں ہے اس لیے یہ تمام خطیر رقم خرچ کر دی جاتی ہے جو انفلیشن کا باعث بنتی ہے اورسرمایہ کاری کے لیے دستیاب نہیں ہوتی اس طرح جی ڈی پی ترقی نہیں کر پاتا۔

اسی وجہ سیحکومت کو سرمایہ کاری کے لیے غیرملکی قرضے لینا پڑتے ہیں۔ میاں زاہد حسین نے مزید کہا کہ بچت کے ساتھ ساتھ برآمدات اور بیرونی ترسیلات زر کو مزید فروغ دینا از حد ضروری ہے۔ پاکستان کے حالات کی ایک وجہ متمول طبقات کی بے لگام کھپت ہے جس پر یا تو انھوں نے قابو پانا ہوگا یا حکومت کو ایسے اقدامات کرنا ہونگے جس سے اس پر کنٹرول کیا جا سکے ورنہ صورتحال کبھی بہتر نہیں ہو سکے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: کامرس ڈیسکمیاں زاہد حسین
Previous Post

عمران خان کو وزیر اعظم میں نے بنایا تھا،جاوید میانداد

Next Post

لاہور چیمبر نے چارٹر آف اکانومی پر تبادلہ خیال کے لیے سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی

News Editor

News Editor

Next Post
لاہور چیمبر

لاہور چیمبر نے چارٹر آف اکانومی پر تبادلہ خیال کے لیے سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading