• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 2 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
سراج الحق

ملک بیک وقت سیاسی، آئینی اور معاشی بحران سے دوچار ،انتخابات ایک ہی روز ہونے چاہئیں’ سراج الحق

News Editor by News Editor
اپریل 24, 2023
in پاکستان
0 0
0

لاہور( نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک بیک وقت سیاسی، آئینی اور معاشی بحران سے دوچار ہے،

چاروں صوبوں میں ایک ہی روز انتخابات ہونے چاہئیں،پاکستان صرف تین پارٹیوں کا نہیں 23 کروڑ عوام اس کے اصل وارث ہیں، انہیں اپنے نمائندے آزادانہ طور پر منتخب کرنے کا حق دینا ہو گا، اگر ایسا نہ کیا گیا تو ملک مزید انارکی کی جانب جائے گا اور اس گھمبیر صورت حال میں تیسرا فریق فائدہ اٹھا سکتا ہے،

عام انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے سیاسی جماعتوں سے رابط کیا ہے، ہم چاہتے ہیں تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد کوئی ایک دن مقرر کر لیں،چند سیاسی جماعتوں نے مذاکرات کے لیے کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیںاور عدلیہ کی پروسیڈنگ سے یہ تاثر بھی ملا کہ اعلیٰ عدلیہ بھی چاہتی ہے کہ سیاستدان مسئلے کا حل خود نکالیں،جماعت اسلامی نے متعدد سیاسی جماعتوں اور لیڈروں سے رابطے اور ملاقاتیں کیں ہیں ہمیں امید کہ اس مسئلے کا حل جلد نکل آئے گا۔

خیالات کا اظہار انہوں نے منصورہ میں عید الفطر کے اجتماع اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔امیر جماعت سراج الحق نے کہا کہ گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمن بلوچ گزشتہ 100 دنوں سے زائد پابندے سلاسل ہیں ،وہ گوادر کے باثیوں اور مچھیروں کے لیے پینے کا پانی اور روز گار مانگ رہے ہیں،علاقہ میں منشیات کا خاتمہ اور امن چاہتے ہیں۔بلوچستان کی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے دبائو کی وجہ سے جج نے مولانا ہدایت الرحمن کی ضمانت مسترد کر دی ،عدالت میں پیشی کے دن جج کا تبادلہ کر کے انہیں جیل میں رکھنے کے لیے بہانے بنائے جا رہے ہیں ۔

حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کو خبرادار کرنا چاہتا ہوں کہ بلوچستان کو آتش فشانہ بنائیں ،پر امن جد و جہد کو تشدد کے راستے پرنہ ڈالا جائے ۔حکومت گوادر کے عوام سے کیا گیا معاہدہ پر عمل در آمد کرے ،اگر مولانا ہدایت الرحمن کو رہا نہ کیا گیا تو جماعت اسلامی پورے ملک میں گوادر اور بلوچستان کی عوام سے یکجہتی اور مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کے لیے احتجاج کرے گی اور میں خود یکم مئی کو گوادر کی عوام سے خطاب کروں گا۔سراج الحق نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا کہ 14 مئی کو الیکشن ہو گا جبکہ زمینی حقائق یہ ہیں کہ انتخابات کے نتیجے میں پاکستان میں مزید انتشارپھیلے گا۔

آئین میں90 روز میں انتخابات کی دفعہ شامل ہے لیکن سپریم کورٹ اور صدر پاکستان کی ایڈوائس کے نتیجے میں90 دن105 دنوں میں تبدیل ہو گئے۔میں نے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے بھی سوال کیا کہ اگر90 دن105 ہو سکتے ہیں تو 205بھی ہو سکتے ہیں۔جماعت اسلامی سمجھتی ہے کہ حالات کا تقاضا یہ ہے کہ ایک یا دو صوبوں میں انتخابات کی بجائے چار وں صوبوں اور وفاق میں نگران حکومتیں قائم کی جائیں ،الیکشن کسی ایک پارٹی یا لیڈر کے کہنے پر نہیں ہو سکتا ۔

انہوں نے کہا کہ حکمران آئین کی ان دفعات پر عملد ر آمد چاہتے ہیں جو ان کی مرضی کے ہیں۔ایسی دفعات جن میں عوام کے حقوق ،سودی نظام کا خاتمہ اور اسلام ،قرآن اور سنت کا نفاذ ہے پر حکمران اندھے ،گونگے اور بہرے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو آئین کو اس کی روح کے مطابق عملد ر آمداور ملک میں قرآن و سنت کا نظام نافذ کرے گی۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئینیسراج الحقسیاسیمعاشی بحران
Previous Post

پیپلز پارٹی کا ملک بھر میں ایک دن الیکشن کے مطالبے کیلئے احتجاجی مظاہروں کا اعلان

Next Post

اقتدار رہے یا جائے (ن)لیگ اور اتحادی اصولوں پر کھڑے رہیں گے'سعد رفیق

News Editor

News Editor

Next Post
سعد رفیق

اقتدار رہے یا جائے (ن)لیگ اور اتحادی اصولوں پر کھڑے رہیں گے'سعد رفیق

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5879

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

571
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

464
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading