• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
مریم اورنگزیب

ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں،مریم اورنگزیب

News Editor by News Editor
جولائی 19, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق موجودہ حکومت کے فوری اور ٹھوس اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں، سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں،

حکومت نے فلم کے شعبہ میں بہت سی مراعات دی ہیں، غیر ملکی فلم ساز پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی کے شعبہ میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھائیں۔ یہ بات انہوں نے ملاقات کے لئے آئے پاکستان میں آسٹریلیا کے سفیر نیل ہاکنز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی استحکام، فلم، آرٹ اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔ آسٹریلیا کے سفیر نے موجودہ حکومت کے ملکی معیشت کے استحکام اور آئی ایم ایف معاہدے کیلئے کاوشوں کو سراہا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق حکومت نے ملکی معیشت کے لئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے، ان اقدامات کی بدولت ملکی معیشت میں مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔ آسٹریلیا کے سفیر کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے قیام بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ کونسل معاشی بحالی کیلئے پالیسی کی پشین گوئی، تسلسل اور موثر نفاذ کو یقینی بنائے گی، ایس آئی ایف سی فیصلہ سازی کے اعلیٰ فورم پر کام کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آزادی اظہار رائے پر کامل یقین رکھتی ہے، حکومت نے اقتدار میں آتے ہی پہلے ہفتہ کے دوران آزادی اظہار رائے کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن (ترمیمی) بل منظوری کے مراحل میں ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ رواں برس بجٹ میں صحافیوں اور فنکاروں کی ہیلتھ انشورنس کے لئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پہلی مرتبہ فلم انڈسٹری کے لئے بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستانی ثقافت، تہذیب و تمدن پوری دنیا کو دکھانا چاہتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے آسٹریلیا کے سفیر کو نیشنل امیچور فلم فیسٹیول کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل امیچور فلم فیسٹیول کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حال ہی میں نیشنل امیچور فلم فیسٹیول ایوارڈ کے 25 ہائی اچیورز آسٹریلیا روانہ ہوئے ہیں۔

فلم انڈسٹری کے لئے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے 2 ارب روپے کی لاگت سے فلم فنانس فنڈ قائم کیا ہے، فلم کے شعبہ میں بہت سی مراعات دی گئی ہیں، حکومت فلم، ڈاکومنٹری اور ڈرامہ تیار کرنے پر فنڈز فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی فلم سازوں کو پاکستان میں عکس بندی اور فلم سازی کے شعبہ میں خصوصی رعایتوں سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آسٹریلیا کا میڈیا پاکستان کے حالات کو معروضی اور غیر جانبدارانہ انداز میں رپورٹ کرتا ہے جو لائق تحسین ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں پیمرا کے قانون کو بدلا جا رہا ہے، پیمرا اتھارٹی میں صحافتی تنظیموں کو بھی نمائندگی دی گئی ہے۔ اس موقع پر آسٹریلیا کے سفیر نے کہا کہ آسٹریلیا کی کمپنی بلوچستان میں ریکوڈک منصوبہ پر کام کر رہی ہے، ریکوڈک منصوبہ بلاشبہ پاکستان کی ترقی کا دروازہ کھولے گا۔ آسٹریلیا کے سفیر نے وفاقی وزیر اطلاعات کی فلم اینڈ کلچر اور ملک میں آزادی اظہار رائے کے فروغ کے لئے کوششوں کو سراہا۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آرٹ اور ثقافتمثبت نتائجمریم اورنگزیبملکی معیشت
Previous Post

وزیراعظم شہباز شریف اور اماراتی صدر کی گفتگو کا اعلامیہ جاری

Next Post

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل

News Editor

News Editor

Next Post
اڈیالہ جیل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی لاہور سے اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5874

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

462
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

279

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading