کراچی (کامرس ڈیسک) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا1لاکھ87ہزارروپے کی بلند سطح سے تجاوز کر گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں1200روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ87ہزار300روپے ہو گئی اسی طرح 1029روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ60ہزار580روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 20ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1920ڈالر ہو گیا ۔