• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
قومی سلامتی کمیٹی

ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ، سیاسی وعسکری قیادت کا اتفاق

News Editor by News Editor
مئی 16, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری قیادت نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 مئی کے پرتشدد واقعات کے نقصانات اور کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ذرائع کے مطابق شرکاء کو بتایاگیاکہ سیاسی جماعت کے شر پسندوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت یہ سب کیا،واقعات کی ویڈیوز اور شواہد موجود ہیں۔

بتایاگیاکہ توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پانچ ہزار سے زائد شرپسندوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں 9مئی کے پرتشدد واقعات کی شدید مذمت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ فوجی اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ذرائع نے بتایا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے مطابق سیاسی مقاصد کی آڑ میں فوجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، ملکی دفاع اور سلامتی کے اداروں پر حملے نا قابل قبول ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ سیاسی مقاصد کیلئے اداروں پر حملہ افسوسناک ہے، قومی حمیت کے حامل جناح ہائوس کو آگ لگائی گئی، 75 سال میں جو دشمن نہ کر سکا وہ ایک سیاسی جماعت کے کارکنان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے پرتشدد واقعات پر تحمل کا مظاہرہ کیا جو قابل ستائش ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ نو مئی کو یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، فوجی اور سرکاری تنصیبات پر حملے کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ کسی کو بھی ملک کا امن اور استحکام داؤ پر لگانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں شر پسندوں کے خلاف کیسز کا جلد فیصلہ کرنے کیلئے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی نے مسلح افواج سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔انٹیلی جنس کی بنیاد پر حالیہ آپریشنز کو بھی فورم نے سراہا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اداروں کے خلاف بیرونی اور اندرونی پروپیگنڈہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ۔

بتایاگیاکہ فوج کی قیادت کے خلاف پروپیگنڈہ مسلح افواج اور پاکستان کے عوام کے درمیان ربط کو ختم کرنے کی سازش ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی میں عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ مذموم پروپیگنڈے کو پاکستانی عوام کی حمایت سے شکست دی جائے گی۔

اجلاس میں سوشل میڈیا کے قواعد و ضوابط اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کی ضرورت پر زوردیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق فورم کی جانب سے نو مئی کے ذمہ داروں سے نمٹنے سے متعلق افواج پاکستان کے موقف کی تائید کی گئی ۔فورم نے ملک میں انتشار پھیلانے کو سوچی سمجھی سازش قرار دیا ۔ ذرائع کے مطابق ملک دشمنی میں ملوث عناصر کے ساتھ آئینی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ اور ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد سے کوئی رعایت نہ کرنے کا عزم کا اظہار کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ ذرائع کے مطابق فورم نے شہداء کی تذلیل اور مجسموں کی بیحرمتی پر اظہار افسوس کیا ۔

اجلاس میں ایک سیاسی جماعت کے موقف کو دشمنوں کی زبان قرار دیا گیا ۔فورم نے ملک کے تمام ستونوں کا مل کر مشکلات کا راستہ تلاش کرنے پر زور دیا ۔قومی سلامتی کمیٹی نے ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت خصوصی کور کمانڈرز کانفرنس میں فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت ٹرائل کا فیصلہ کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کارکنوں نے ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج اور جلا ئوگھیرا ئوکیا تھا۔پی ٹی آئی کارکنوں نے جناح ہاس لاہور سمیت فوجی تنصیبات، تاریخی عمارتوں، سرکاری املاک اور گاڑیوں کو آگ لگا دی تھی اور پاک فوج نے 9 مئی کو یوم سیاہ قرار دیا۔
٭

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: سمجھوتہسیاسی وعسکری قیادتقومی سلامتی کمیٹیملکی سلامتی
Previous Post

فوج کیخلاف کبھی گیا نہ ہی جائونگا، پی ٹی آئی رکن اسمبلی محمود مولوی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

Next Post

شوہر عادل مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، راکھی ساونت

News Editor

News Editor

Next Post
راکھی ساونت

شوہر عادل مجھے قتل کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، راکھی ساونت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading