• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
اتوار, 1 مارچ, 2026
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
بریسٹ فیڈنگ

ملازمت پیشہ خواتین کیلئے بریسٹ فیڈنگ آسان بنانے کا مطالبہ

News Editor by News Editor
اگست 2, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

اسلام آباد(صحت ڈیسک)ماہرین صحت نے ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک کے آغاز کے موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دوران ملازمت بچوں کو دودھ پلانے والی مائوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں،

ورلڈ بریسٹ فیڈنگ ویک منائے جانے کے آغاز پرسماجی تنظیم سوسائٹی فار دی پروٹیکشن آف دی رائٹس آف دی چائلڈ(سپارک) نے جاری ایک بیان میں کہاکہ تمام نجی وسرکاری ادارے میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کونبھانے والی مائوں کو بچوں کو دودھ پلانے کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کریں،

رواں سال کا عزم”کام کرنیوالی مائوں کو بریسٹ فیڈنگ میں درپیش دشواریوں کا خاتمہ”اس بات کو اجاگر کرتاہے کہ کام کرنیوالی ماں کی بھی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو زندگی کا بہترین آغاز فراہم کرے لیکن معاشرتی دبائو کی وجہ سے وہ بچوں کو دوران کام اپنا دودھ نہیں پلا سکتی کیوں کہ اکثر کام کی جگہوں پر اس کو معیوب سمجھا جاتا ہے اورایسا کرنے کی اجازت بھی نہیں دی جاتی،اس سلسلے میں اداروں کے سربراہان اورساتھی کارکنوں کو اس اہمیت کے بارے میں آگاہی دینا انتہائی ضروری ہے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر سپارک آسیہ عارف خان نے کہا کہ ماں کا دودھ بچوں کی نشوونما کا ایک بنیادی پہلو ہے جو شیرخوار بچوں کو بے مثال غذائیت اور قوت مدافعت فراہم کرتا ہے .

جس سے بچے کی صحت کے بہتر نتائج برآمد ہوتے ہیں اور بیماریوں کا خطرہ کم ہوتا ہے ،اس قدرتی عمل کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے سپارک ایک ایسا ماحول قائم کرنے کے لیے پرعزم ہے جہاں کام کرنے والی ماں کو دودھ پلانے کو معیوب نہ سمجھا جائے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 5 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچے سٹنٹ کا شکار ہیں جبکہ جنوبی ایشیائی اوسط 31 فیصد ہیں،اگر شیر خوار بچوں کو فارمولا یعنی پائوڈر دودھ کی بجائے ماں کا دودھ پلایا جائے تو غذائیت کی کمی دور ہو سکتی ہے ،یہ بچوں کو قلیل مدتی اور طویل مدتی بیماریوں سے بچاتا ہے،انہوں نے کہاکہ بچوں کی غذائیت کو فروغ دینے کی پالیسیوں کے ذریعے ماں کا دودھ پلانے کی اہمیت کو قومی سطح پر بھی اجاگر کرنا چاہیے،

سپارک کے پروگرام منیجر خلیل احمد ڈوگر نے کہا کہ ملک میں بریسٹ فیڈنگ دوستانہ قانون سازی اور پالیسیاں موجود ہیں لیکن اس پالیسی کو عملی جامہ پہنانے کی اشد ضرورت ہے،ان کاکہناتھا کہ ملازمت پیشہ مائوں کو اپنے شیر خوار بچوں کودودھ پلانے کی سہولت فراہم کرنے کے لیے کام کی جگہوں پر سازگار ماحول پیدا کیاجائے،انہوں نے کہاکہ فارمولہ دودھ بنانے والی کمپنیوں کے اشتہارات کو باریک بینی سے جانچنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عوام الناس کو گمراہ نہ کر سکیں،انہوں نے کہا کہ ماں کا دودھ ہر بچے کی اچھی غذائیت کا اہم جزوہے اور یہ بات ”بچوں کے حقوق کے عالمی کنونشن”میں بھی درج ہے جس کا پاکستان 12 نومبر 1990 سے رکن ہے،انہوں نے کہاکہ ملازمت پیشہ خواتین بچوں کو اپنا دودھ پلانا اس لیے بند کرتی ہیں کہ انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے،

انہوں نے کہاکہ ماہرین کے مطابق چھ مہینے کے دوران بچے کوصرف ماں کادودھ پلایا جائے بعد میں دوسری ٹھوس غذائیں کھلائیں،اللہ تعالی نے ماں کے دودھ میں چکنائی، شوگر، پانی اور پروٹینز کی مناسب مقدار رکھی ہے جو بچے کی نشوونما اور صحت کیلئے از حد ضروری ہے، انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے سپارک عالمی بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ملازمت پیشہ خواتین کے بچوں کو دودھ پلانے کیلئے آگاہی مہم کاآغاز کرر ہا ہے اور اس حوالے سے جہاں تبدیلی کی ضرور ت ہووہاں تبدیلیاں لا کر اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کام کی جگہ پر ملازمت پیشہ خواتین کو اپنے بچوں کو دودھ پلانے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنانہ کرنا پڑے۔یاد رہے کہ دنیا میں ہر سال یکم اگست تا سات اگست بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جاتا ہے۔

یہ ہفتہ ورلڈ الائنس فاربریسٹ فیڈنگ ایکشن نامی تنظیم کے زیرانتظام منایا جاتا ہے۔ یہ تنظیم ساری دنیا میں بہت ساری دوسری ایسی ہی آرگنائزیشنز یااداروں کے اشتراک سے یہ ہفتہ منانے کا اہتمام کرتی ہے، اس سلسلے میں اس کو ڈبلیو ایچ او اور یونیسیف کا اشتراک بھی حاصل ہوتا ہے،2022 کے بریسٹ فیڈنگ ویک کا سلوگن ہے۔ بریسٹ فیڈنگ، فائونڈیشن آف لائف، اس کا مطلب ہے کہ اس دنیا میں جو عدم مساوات، بحران اور غربت پائی جاتی ہے اس میں بریسٹ فیڈنگ بچوں اور مائوں کو بہتر زندگی کی ایک بہترین بنیاد مہیا کرتی ہے۔اس ہفتے کو منانے کا آغاز 1991 میں ہوا تھا جبکہ باضابطہ طور پر 1992 سے عالمی پیمانے پر بریسٹ فیڈنگ ویک منایا جاتا ہے۔ اس ہفتے کو منانے کے پیچھے یہ مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ مائوں کو اپنے بچوں کو اپنا دودھ پلانے کی طرف راغب کرنا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: بریسٹ فیڈنگصحت ڈیسک
Previous Post

معاشی سرگرمیاں کمزور،بلند ترین شرح سود22فیصد میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں'فائونڈر گروپ

Next Post

نہم جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 22 اگست کو ہوگا

News Editor

News Editor

Next Post
نہم جماعت

نہم جماعت کے امتحانی نتائج کا اعلان 22 اگست کو ہوگا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

5873

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

570
الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا اٹارنی جنرل، آئینی ماہرین سے مزید مشاورت کا فیصلہ

461
مریم نواز

مریم نواز نے جلد بون میرو ٹرانسپلانٹ کارڈ کا اجرا کرنے کا اعلان کردیا

278

ارنب گوسوامی نے کشمیری رہنماؤں اور مسلمان برادری کے خلاف متنازع بیانات دئیے، صحافتی معیار پر سوالیہ نشان

نومبر 12, 2025

سینیٹرز بھی ہیکرز کے نرغے میں! چار ارکانِ ایوان بالا سے لاکھوں روپے کا آن لائن فراڈ

نومبر 6, 2025

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے نیا قانون — بھاری جرمانے اور قید کی سخت سزائیں تجویز

نومبر 5, 2025

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا سستا، فی تولہ قیمت میں 3,500 روپے کی کمی

نومبر 4, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Subscribe

Continue Reading