اسلام آباد(نمائندہ خصؤصی)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مفتی عبدالشکور کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف غلیظ اور گندی مہم چلارہی ہے،
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ مفتی عبدالشکور کے مسئلے کو میں خود بھی مانیٹر کررہی ہوں، ہر ممبر نے مولانا کی شہادت پر جذبات کا اظہار کیا، وزیراعظم اور کابینہ نے اپنے جذبات کا اظہار کیا، پارلیمان نے ایک قرارداد بھی پاس کی، مولانا اسعد محمود صاحب سے میں رابطے میں رہی۔