لاہور(نمائندہ خصوصی)معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مولانا طارق جمیل کے بیٹے یوسف جمیل کی جانب سے والد کو دل کا دورہ پڑنے کی تصدیق کی اور لکھا کہ میرے والد اس وقت کینیڈا میں ہیں اور ان کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
اپنے ٹوئٹ میں یوسف جمیل نے مزید لکھا کہ اللہ کے فضل سے اب ان کی حالت بہت بہتر ہے، عوام سے دعائوں کی درخواست ہے۔بعد ازاں عالم دین کے بیٹے کے بیان کو مولانا طارق جمیل کے آفیشل اکائونٹ سے بھی ری ٹوئٹ کرایا گیا ہے۔