ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث بنگلادیش میں پھنس گئے۔ذرائع ک مطابق محمد حارث بنگلادیش میں بی پی ایل کھیلنے کیلئے موجود تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم دربار راج شاہی نے تاحال کھلاڑیوں کو گھر واپسی کے ٹکٹ نہیں دئیے، کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ کی جانب سے معاوضے بھی ادا نہیں کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق محمد حارث نے صورتحال سے پی سی بی کو آگاہ کردیا، پاکستان کرکٹ بورڈ معاملے پر حارث اور بنگلادیش بورڈ سے رابطے میں ہے اور محمد حارث کو اسلام آباد کی فلائٹ دلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
ذرائع کا کہناہے کہ کھلاڑیوں کو پہلے فراہم کردہ ریٹرن ٹکٹ ٹریول ایجنٹ نے عدم ادائیگی پر کینسل کرا دئیے، ٹرانسپورٹر کو بھی رقم ادا نہیں کی تھی، کچھ پلیئرز کے کٹ بیگ ٹیم بس کے مالک نے ادائیگی تک روک لیے ہیں۔