• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
وزیر اعظم شہباز شریف

معاشی تباہی، مہنگائی کے چیلنج کے دوران آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں پہنادیں، وزیر اعظم

News Editor by News Editor
دسمبر 13, 2022
in پاکستان
0 0
0

سکھر /حیدر آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو درپش مشکلات اور چیلنجز کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی تباہی اور مہنگائی کے چیلنجز کے دوران آئی ایم ایف نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں پہنادی ہیں ،

ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی شعوری کوشش کی جارہی ہے،سیلاب سے اتنی بڑی تباہی ہوئی جس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں، 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں کشکول لے کر نہیں ،اپنا حق لینے جائیں گے،ایک پتھر دل انسان ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تو وہ پہنچ نہیں سکے اور اب قوم کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں ،مجھے قوی امید ہے کہ ذی شعور لوگ اس طرح کی باتوں میں نہیں آئیں گے اور ہم ملک کی کشتی کو منجھدار سے نکال کر کنارے پر لگائیں گے۔حیدر آباد میں منعقدہ سکھر- حیدر آباد موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے سلسلے میں منعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 90 کی دہائی میں نواز شریف نے موٹروے کے عظیم منصوبے کا افتتاح کیا، نواز شریف کا ویژن اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اس میں کراچی۔ حیدرآباد موٹروے کو شامل نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے حیدرآباد کا موٹروے بالکل چوک ہوچکا، بارشوں کے دوران اس پر الٹی گنگا بہتی ہے، حادثات رونما ہوتے ہیں، میں وفاقی وزیر احسن اقبال، مولانا اسعد محمود سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اس معاملے کو جنگی بنیادوں پر زیر غور لائیں اور مجھے امید ہے کہ وہ برق رفتاری سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس منصوبے کو مکمل کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ دور حکومت میں نواز شریف نے حیدر آباد کیلئے 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا تھا جس پر عمل نہیں ہوسکا، میں شہر کی ترقی کے لیے ایک ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتا ہوں اور وزیراعلیٰ سندھ سے بھی کہوں گا کہ وہ بھی ایک ارب روپے کا اعلان کریں تو اس طرح شہر کی ترقی کے لیے یہ 2 ارب روپے کا پیکج ہوجائے گا، انہوںنے کہاکہ تعطل کے شکار منصوبوں پر غور کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ہم جو بھی اقدام کر سکے وہ کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ حالیہ سیلاب نے ملک بھر میں تباہی مچائی، سب سے زیادہ تباہی سندھ میں ہوئی، اس کے بعد بلوچستان میں بربادی ہوئی، اس کے علاوہ پنجاب کے 2 اضلاع میں تباہی ہوئی، سیلاب سے کروڑوں لوگ متاثر ہوئے، تمام اداروں کے ساتھ مل کر خلوص نیت کے ساتھ خدمت کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے 100 ارب روپے سے زیادہ خرچ کیے، اس کے باوجود اب بھی لاکھوں لوگ سرد موسم میں خیموں کے بغیر رہنے پر مجبور ہیں، انہیں ادویات اور خوراک کی ضرورت ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے اتنی بڑی تباہی ہوئی جس کا اندازہ لگانا آسان کام نہیں، 30 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا، 9 جنوری کو جنیوا میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں کشکول لے کر نہیں بلکہ اپنا حق لینے جائیں گے، اسی طرح سے وہاں بھی پاکستان کے حق کی ا?واز اٹھائیں گے جس طرح سے دیگر فورم پر اٹھائی، اپنے پاس موجود وسائل کو بھی سیلاب سے متاثرہ اپنے بھائیوں اور بہنوں کے لیے وقف کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بہت مشکلات ہیں، چیلنجز بہت ہیں، ایک طرف وہ معاشی تباہی ہے جو گزشتہ حکومت نے کی، دوسری طرف مہنگائی کا بوجھ ہے، آئی ایم ایف کی کڑی شرائط ہیں، انہوں نے باقاعدہ پاؤں میں زنجیریں پہنادی ہیں، پھر سیلاب کے لیے بھی فنڈ چاہئیں، یہ بہت بڑا چیلنج ہے تاہم مخلوط حکومت ان مسائل پر قابو پانے کے لیے مل کر کام کر رہی ہے اور عوام کے مسائل حل کریں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی ایک شعوری کوشش ہو رہی ہے، ملک کے اندر یہ کہا جائے کہ کاروباری لوگ باہر کیوں نہیں آرہے، کسان باہر کیوں نہیں آرہے، یہ کہنے والوں نے اس وقت کسانوں کو باہر کیوں نہیں بلایا جب یہ کسانوں کو کھاد نہیں دے رہے تھے جبکہ پورے پاکستان میں کھاد بلیک میں مل رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ کاروباری لوگوں کو اس وقت احتجاج کے لیے باہر کیوں نہیں بلایا جب چینی بیرون ملک بجھوا رہے تھے اور بر آمد کنندگان کی تجوریاں بھر رہے تھے، ان کو سبسڈی بھی دے رہے تھے، پھر چینی درآمد کرکے اربوں روپے خرچ کیے، پہلے گندم برآمد کی، پھر درآمد کی، انہوں نے اس وقت پوری قوم کو کیوں نہیں کہا کہ احتجاج کے لیے باہر آجاؤ کہ گیس 2 ڈالر میں مل رہی تھی لیکن میں خرید نہیں سکا۔انہوںنے کہاکہ ایسا کہنے والوں کو اگر ذرا بھی قوم کی حالت زار کا اندازہ ہے تو ہوش کے ناخن لیں، ایسا کہنے والوں کو قوم کی حالت زار کا اندازہ ہے لیکن انہیں پروا کوئی نہیں ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ ایک پتھر دل انسان ہے، سیلاب متاثرہ علاقوں میں تو وہ پہنچ نہیں سکے اور اب قوم کو اکسانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن مجھے قوی امید ہے کہ ذی شعور لوگ اس طرح کی باتوں میں نہیں آئیں گے اور ہم ملک کی کشتی کو منجھدار سے نکال کر کنارے پر لگائیں گے۔قبل ازیں، وزیر اعظم شہباز شریف، حیدر آبادـسکھر ایم 6 موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے سکھر پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔اس کے بعد شہباز شریف نے 3 کھرب 7 ارب روپے کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی۔

سکھر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبوں کو اگر ترقی کی دور میں شامل نہیں کیا گیا تو ملک کبھی ترقی نہیں کرے گا۔اس موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق اور وفاقی وزیر برائے کمیونیکیشن اینڈ پوسٹل سروس اسعد محمود موجود تھے۔شہباز شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم 6 موٹروے کو غیر ضروری طور پر التوا میں رکھا گیا، 30 ماہ میں یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا، ٹرانسپورٹ اور مسافروں کو اس منصوبے سے بے پناہ فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ موٹروے کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، امید ہے کہ موٹروے اسی معیار کا ہوگا جس طرح پاکستان کے دیگر حصوں میں موٹروے بنے ہیں، میں اچانک وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ موٹروے کے معیار کا جائزہ لینے پہنچ جاؤں گا۔

انہوںنے کہاکہ یہ موٹروے سکھر اور حیدر آباد پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت مکمل کیا جارہا ہے، جو 3 کھرب 7 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوگا۔وزیراعظم نے کہا کہ وفاق پاکستان کے دیگر صوبوں میں پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کو فروغ دیگا کیونکہ یہی وہ طریقہ ہے جس سے ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں کو آگے بڑھا سکتے ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ سکھر۔ روہڑی پْل کا نواز شریف نے اعلان کیا تھا، آج میں اس کی تکمیل کا اعلان کرتا ہوں، اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستان میں موٹرویز کی بنیاد نواز شریف نے رکھی تھی۔انہوں نے بلوچستان کی ترقی کے حوالے سے کہا کہ بلوچستان سے سڑکوں کو ملانے پر تیزی سے کام کرنا چاہیے کیونکہ یہ ہمارا بہت اہم صوبہ ہے، بلوچستان کی ترقی کے بغیر پاکستان کی ترقی نامکمل ہے جبکہ گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد بحال کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے سیلاب زدگان کے حوالے سے کہا کہ سیلاب متاثرین کو بے پناہ فنڈز دیے لیکن آج بھی کئی متاثرہ افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، سیلاب سے متاثرہ بھائیوں اور بہنوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، وسائل کی آخری امداد تک سیلاب متاثرین کی مدد کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گے۔قبل ازیں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساڑھے تین سال سے اس منصوبے کو التوا میں رکھا گیا، اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنا تاریخی اہمیت کا حامل ہے، سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے پر دونوں طرف سے کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ منصوبے پر کام کرنے کے لیے 25 ہزار نوکریاں مقامی لوگوں کو ملنی چاہیے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سیلاب کے بعد سکھر۔ حیدرآباد نیشنل ہائی وے کی بہت بْری صورتحال ہے، انہوں نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ اس کی بحالی کے لیے فنڈز مختص کیے جائیں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت سے کوئی امید نہیں تھی اس لیے مطالبہ بھی نہیں کیا، ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں اسی لیے وزرا سے ہی بات کریں گے۔انہوں نے سندھ میں سیلاب زدگان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی کئی علاقوں میں پانی موجود ہے، آج بھی کئی افراد کو امداد دی جارہی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت سندھ اور وفاق نے مل کر سیلاب متاثرین کے لیے گھر بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، اس پروجیکٹ کے لیے ہمیں 300 ارب روپے کی ضرورت ہے، اس کا ایک تہائی حصہ عالمی بینک سے مل جائے گا، جبکہ بقیہ 33 فیصد حکومت سندھ اور وفاقی مل کر حصہ ڈالے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی کابینہ نے 50 ارب روپے اس پروجیکٹ کے لیے مختص کیے

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آئی ایم ایفمعاشی تباہیمہنگائیوزیر اعظم شہباز شریف
Previous Post

شاہ رخ خان عمرے کی ادائیگی کے بعد ماتھا ٹیکنے مندر پہنچ گئے‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

Next Post

بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، عالمی برادری کو دینگے ،وزیر داخلہ

News Editor

News Editor

Next Post
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

بھارت کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے واضح ثبوت ہیں، عالمی برادری کو دینگے ،وزیر داخلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading