• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home صحت و تعلیم
ڈاکٹر جاوید اکرم

معاشرے میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی پھیلانا بہت اہم ہے’ڈاکٹر جاوید اکرم

News Editor by News Editor
نومبر 1, 2023
in صحت و تعلیم
0 0
0

لاہور ( ہیلتھ ڈیسک)نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں بریسٹ کینسر اور ڈینگی بارے آگاہی سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، پروفیسر مجید چوہدری، پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر نورین اکمل، بریسٹ فیلوشپ پروگرام کی بانی پروفیسر ڈاکٹر عائشہ شوکت، پروفیسر عندلیب خانم، پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کامران خالد، پروفیسر بلقیس شبیر، فیکلٹی ممبران اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر آگاہی واک کی قیادت بھی کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے آگاہی سیمینار کے شرکاء سے اپنے خطاب میںکہاکہ معاشرے میں بریسٹ کینسر بارے آگاہی پھیلانا بہت اہم ہے۔ بریسٹ کینسر کا برڈن ویسٹ سے ایسٹ میں منتقل ہو چکا ہے۔ پاکستان میں جنیاتی بیماریوں کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ایک بچے کی نشوونما کیلئے ماں کا دودھ بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

ہمیں ڈینگی کے علاج کیلئے بھی گائیڈ لائنز کو ریویو کرنا ہوگا۔ دنیا میں ایک سو سینتیس ممالک کو ڈینگی کا سامنا ہے۔ ڈینگی دنیا میں بہت چیلنجنگ بیماری بن چکی ہے۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پاکستان میں پہلی بار ڈینگی کا وائرس بلوچستان میں آیا۔ دنیا کی چالیس فیصد آبادی ڈینگی سے متاثرہ ممالک میں رہتی ہے۔ صوبائی وزیرصحت پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے بنیادی اقدامات کو نظام صحت کا حصہ بنانا ہو گا۔

ریسرچ کے مطابق پاکستان میں مردوں کو ڈینگی نے زیادہ متاثر کیا ہے۔ ڈینگی نے دنیا میں بچوں اور پاکستان میں جوانوں کو زیادہ متاثر کیا ہے۔ ڈینگی کے دوران مریض کے خون سے پلازمہ نکلنے سے حالت خراب ہوتی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پلیٹ لیٹس کے اتار چڑھاؤ کا ڈینگی وائرس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔زیرو پلیٹ لیٹس کے ساتھ بھی ڈینگی کے مریضوں کو صحت یاب ہوتے دیکھا ہے۔

پلیٹ لیٹس کا ایک دم گرنا خون سے پلازمہ نکلنے کی نشانی ہوتی ہے۔ ڈینگی کے دوران ذرہ سی بے احتیاطی سے مریض کی بیماری بگڑ سکتی ہے۔ ڈینگی کا وائرس خون میں جانے سے بخار و دوسری علامات ظاہر کرتا ہے۔ ڈینگی کے مریضوں کو کسی قسم کا فلوئیڈ نہیں دینا چاہئے۔ نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔

ڈینگی کے دوران مریض کے بلڈ پریشر، نبض اور ایچ سی ٹی کا دھیان رکھنا چاہئے۔ ڈینگی کے دوران مریض کے خون سے پلازمہ کے اخراج کے اگلے 48 گھنٹے بہت اہم ہوتے ہیں۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ ہمارے معاشرے میں اتائی معصوم انسانیت کے دشمن ہیں۔ بریسٹ کینسر سے بچاؤ کیلئے تشخیص کی بنیادی اہمیت ہوتی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے کہاکہ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم ٹیچر آف دی ٹیچرز ہیں۔ انہوں نے اپنی ساری زندگی خدمت انسانیت کیلئے وقف کر رکھی ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے ہمیشہ بڑے بھائیوں کی طرح رہنمائی فرمائی ہے۔ ڈاکٹر حریت اور ڈاکٹر عندلیب نے بھی بریسٹ کینسر بارے آگاہی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: آگاہیبریسٹ کینسرڈاکٹر جاوید اکرممعاشرے
Previous Post

جنرل ہسپتال میں 2روزہ تربیتی کورس، صوبہ بھر سے82 گائنی ڈاکٹرز کی شرکت

Next Post

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024 سے نمبرز ختم، گریڈ سسٹم بحال

News Editor

News Editor

Next Post
تعلیمی بورڈز

ملک بھر کے تعلیمی بورڈز میں سال 2024 سے نمبرز ختم، گریڈ سسٹم بحال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1

ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی فتح کا راز: رضوان کی وکٹ ہی سب کچھ بدل گئی، روہت شرما

جون 30, 2025

کراچی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا الرٹ جاری

جون 30, 2025

پاکستان کا صحت کا نظام زبوں حالی کا شکار، آبادی بے قابو رفتار سے بڑھ رہی ہے، وزیرِ صحت

جون 30, 2025

مہوش حیات کا انکشاف: شادی کے فیصلے میں جلدبازی نہیں کروں گی

جون 30, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading