آئی ایس پی آر

مظفر آباد میں پاک آرمی ایوی ایشن کے ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر کو حادثہ، تمام اہلکار شہید ہوگئے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر مظفر آباد کے قریب حادثے کا شکار ہوا ۔ ایم آئی17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں فوری طور پر حادثے کی جگہ پر پہنچ گئیں، حادثے کی درست تکنیکی وجوہات جاننے کے لئے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے۔پاک فوج کے سربراہ اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سمیت تمام رینکس نے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہید ہونے والے اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاتا ہے اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں