کراچی (نیوز ڈیسک)وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے سخت موقف اپناتے ہوئے مصنوعی منہگائی پر قابو پانے اور قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیرِ اعلی سندھ مراد علی شاہ نے اشیائے خور و نوش کی قیمتوں سے متعلق اجلاس سے گفتگو میں کہا کہ منافع خوری کے خلاف 2022 کا موثر قانون موجود ہے، حکومت کو قانون کے تحت ذخیرہ اندوزوں کا سامان ضبط کر کے نیلام کرنے کا اختیار ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کراچی میں 250 سے زائد بچت بازار قائم کیے گئے ہیں، ان بچت بازاروں کو منظم اور موثر طریقے سے ریگولیٹ کیا جائے، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے بچت بازاروں کی مثر مینجمنٹ کی جائے۔انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز مصنوعی منہگائی پر قابو پائیں اور مارکیٹوں کے دورے کریں تاکہ اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں، ریٹ لسٹ کی بروقت چھپائی اور تقسیم یقینی بنائیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز اور ان کا عملہ نرخوں کی مسلسل نگرانی کرے، بڑے اسٹورز کو بھی قیمتیں مناسب رکھنے کا پابند بنایا جائے۔وزیرِ اعلی سندھ نے رمضان المبارک میں گیس کی بندش پر بھی اظہارِ تشویش کیا ہے۔ وزیرِ اعلی سندھ نے کہا کہ کراچی میں پانی کی بلاتعطل فراہمی اور رمضان المبارک میں بجلی کی مسلسل فراہمی یقینی بنائی جائے، وزیرِ توانائی بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے فوری رابطہ کریں۔
٭٭٭٭٭