قاہرہ (انٹڑنیشنل نیوز )مصر میں اسوان کے مقام پر آثار قدیمہ کے علاقے کے سکیورٹی گارڈز نے کچھ لوگوں کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ فراعنہ کے مشہور بادشاہ رمسیس الثانی کا مجسمہ چوری کرنے کے لیے اس کے اردگرد کھدائی کر رہے تھے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق اسوان میں سیاحت اور نوادرات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹر عبدالمنعم سعید نے بتایا کہ انہیں اسوان میں پرانی کان میں آثار قدیمہ کے علاقے کے محافظوں سے اطلاع ملی کہ جب وہ اس علاقے سے گزر رہے تھے تو انہیں لوگوں کو کھدائی کرتے ہوئے پایا۔
یہ لوگ رمسیس ثانی (فرعون)کے مجسمے کے پاس گھوم رہے تھے اور اس کے اطراف میں کھدائی کر رہے تھے۔ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ سیاحت اور نوادرات پولیس کو مطلع کرنے کے بعد یہ کیس پبلک پراسیکیوشن آفس کو تفتیش کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔









