• Qalam Club English
  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • ہمارے بارے میں
پیر, 30 جون, 2025
Qalam Club
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ
No Result
View All Result
Qalam Club
No Result
View All Result
Home پاکستان
خرم دستگیر

مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، خرم دستگیر

News Editor by News Editor
فروری 10, 2023
in پاکستان
0 0
0

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے،

زلزلہ متاثرین کی تعداد کا تخمینہ لگایا جارہا ہے، مصیبت میں پھنسے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی،وزیراعظم کی ہدایت پر بذریعہ سڑک اوربحری جہازامدادی سامان ترکیہ بھجوایا جائے گا، سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ اس وقت200 سے 250ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے،ترکیہ میں کمبل اور ٹینٹس کی زیادہ ضرورت ہے،800میٹرک ٹن بحری جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا،ہم ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے ، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان کی خدمت کریں۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں سینٹر طلحہ محمود کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ چند روز قبل ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث ہولناک تباہی ہوئی،

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بذریعہ سڑک امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جائے گا، بحری جہاز بھی امدادی سامان بھجوانے کی کوشش کررہے ہیں، مصیبت میں پھنسے ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کی جائے گی، وزیراعظم کی ہدایت پر ترکیہ اور شام کی مدد کےلئے ہوائی پل بن چکا ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ٹرکوں کا قافلہ ترکیہ اور شام بھجوایا جائے گا، پاکستان سے مزید میڈیکل ٹیمیںترکیہ بھجوائی جار ہی ہیں، ترکیہ سے ہمیں زیادہ سردی کے حوالے سے خیمے بھجوانے کی درخواست کی گئی ہے،این ڈی ایم اے کے پاس جتنا بھی حصہ موجود ہے ترکیہ اور شام بھجوایا جارہا ہے،2022ءکے حالیہ سیلاب کے دوران ترکی ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے چند گھنٹوں میں امداد بھجوائی۔

خرم دستگیر نے کہا کہ آج مشکل کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، ترکیہ اور شام میں زلزلے کے باعث کئی افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہو گئے، زلزلہ متاثرین کی تعداد کا تخمینہ لگایا جارہا ہے،زلزلہ متاثرین کےلئے پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر دعا کی جارہی ہے،پاکستان کے پاس جتنے بھی وسائل موجود ہیں ترکیہ اور شام بجھوائے جائیں گے، یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں جاری رہے گا۔ اس موقع پر سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں ترکیہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمارے دل ترکیہ عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں،ترکیہ نے ہمیشہ ہماری مدد کی،پاکستانی قوم مشکل گھڑی میں ترکیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت200 سے 250ٹن امدادی سامان ترکیہ بھجوایا جارہا ہے،ترکیہ میں کمبل اور ٹینٹس کی زیادہ ضرورت ہے،ہر مشکل میں ترکیہ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی،800میٹرک ٹن بحری جہاز کے ذریعے بھجوایا جائے گا لیکن اس میں کچھ وقت درکار ہے ، بذریعہ سڑک امدادی سامان کا قافلہ پہنچانے میں 6دن لگ سکتے ہیں۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے،عوام امدادی سامان بھجوانے میں جوش و خروش کے ساتھ حصہ لے رہی ہے،ہم ترکیہ کی ہر ممکن مدد کریں گے ،سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر ترکیہ کی مدد کررہے ہیں، استنبول میں موجود ہماری پارٹی کے کچھ افراد ترکیہ متاثرین کی امداد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ان کی خدمت کریں

Share this:

  • Click to share on Twitter (Opens in new window)
  • Click to share on Facebook (Opens in new window)
  • Click to share on WhatsApp (Opens in new window)

Related

Tags: ترکیہ اور شامخرم دستگیرزلزلےوفاقی وزیر توانائی
Previous Post

صدر مملکت نے سینیٹ کا خصوصی یادگاری سیشن 15 مارچ کو طلب کرلیا

Next Post

سینیٹ میں وزراءکی عدم دلچسپی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

News Editor

News Editor

Next Post
سینیٹ

سینیٹ میں وزراءکی عدم دلچسپی پر اپوزیشن کا شدید احتجاج

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

تازہ خبریں

رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
  • Trending
  • Comments
  • Latest
ایف آئی اے

ایف آئی اے میں بھرتیوں کا اعلان

جون 1, 2024

سی ٹی ڈی پنجاب میں نوکری حاصل کریں،آخری تاریخ 18 اپریل

اپریل 17, 2020

پنجاب پولیس میں 318 انسپکٹر لیگل کی سیٹوں کا اعلان کردیا گیا

اپریل 19, 2020

حسا س ادارے کی کاروائی، اسلام آباد میں متنازعہ بینرزلگانے والے ملزمان گرفتار

اگست 7, 2019
وسطی ایشیا

چین اور قازقستان وزرائے خارجہ کاکثیر الجہتی تعاون کا اعادہ دونوں فر یقین کا یکطرفہ تحفظ پسندی کی مخالفت کر نے پر اتفاق

2
کراچی

کراچی، میٹرک کے سالانہ عملی امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

2

معشوقہ کابیوی بن کر ون فائیو پر فون، لڑکے کو نکاح سے پہلے گرفتار کرا دیا

1

پی سی بی بھی ہمدرد بن گیا، کورونا ریلیف فنڈ میں ایک کروڑ سے زائد رقم عطیہ کردی

1
رافیل گروسی

ایران اب بھی چند ماہ میں افزودہ یورینیم تیار کر سکتا ہے، آئی اے ای اے

جون 29, 2025
اولمپکس

چائنا میڈیا گروپ نے میلان سرمائی اولمپکس کے لئے نشریاتی حقوق حاصل کر لئے

جون 29, 2025
ترجمان

اپنے اصولی موقف کا مضبوطی سے دفاع کرکے ہی ہم اپنے جائز حقوق و مفادات کا تحفظ کرسکتے ہیں، چینی وزارت تجارت

جون 29, 2025
لاجسٹکس

چین کی لاجسٹکس انڈسٹری کی کل آمدنی 5.6 ٹریلین یوآن تک پہنچ گئی

جون 29, 2025
Qalam Club

دورجدید میں سوشل میڈیاایک بااعتباراورقابل بھروسہ پلیٹ فارم کے طورپراپنی مستحکم جگہ بنا چکا ہے۔ مگر افسوس کہ چند افراد ذاتی مقاصد کےلیےجھوٹی، بےبنیاد یاچوری شدہ خبریں پوسٹ کرکےاس کا غلط استعمال کررہے ہیں۔ ایسےعناصر کےخلاف جہاد کےطورپر" قلم کلب" کا آغازکیاجارہاہے۔ یہ ادارہ باصلاحیت اورتجربہ کارصحافیوں کاواحد پلیٹ فارم ہےجہاں مصدقہ خبریں، بے لاگ تبصرے اوربامعنی مضامین انتہائی نیک نیتی کےساتھ شائع کیے جاتے ہیں۔ ہمارے دروازےان تمام غیرجانبداردوستوں کےلیےکھلےہیں جوحقائق کومنظرعام پرلا کرمعاشرے میں سدھارلانا چاہتے ہیں۔

نوٹ: لکھاریوں کےذاتی خیالات سے"قلم کلب"کامتفق ہوناضروری نہیں ہے۔

  • ہمارے ساتھ شامل ہوں
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کریں
  • رازداری کی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • ضابطہ اخلاق

QALAM CLUB © 2019 - Reproduction of the website's content without express written permission from "Qalam Club" is strictly prohibited

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

No Result
View All Result
  • صفحۂ اول
  • پاکستان
  • انٹرنیشنل
    • چائنہ کی خبریں
  • ہماری خبر
  • کرائم اینڈ کورٹس
  • تقرروتبادلے
  • شوبز
  • دلچسپ و عجیب
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • صحت و تعلیم
  • کھیل
  • تبصرہ / تجزیہ
  • تاریخ فلسفہ

قلم کلب © 2019 - تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں.

Login to your account below

Forgotten Password?

Fill the forms bellow to register

All fields are required. Log In

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In

Discover more from Qalam Club

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue Reading